تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 25
۲۳ دریس قرآن شریف شروع کیا ہوا تھا اور حافظ صاحب رضی اللہ عنہ درس میں شامل ہوتے۔اللہ تعالیٰ نے ہم پر فضل و احسان کیا ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر لی۔حضرت مولانا عبد الکریم رضی للہ عنہ کا درس قرآن شریف شہری حکیم حسام الدین رضی اللہ عنہ کی مسجد میں ہوتا تھا یا کسار اور حافظ فضا سردیوں میں صبح ۵ بجے چھاؤنی سے ۱ ۲ ۳ میل کا فاصلہ حل کر مولوی عبد الکریم رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز صبح پڑھتے اور درس میں شامل ہوتے۔اصل میں حافظ صاحب رضی اللہ عنہ کی بیعت کا بڑا سبب یہ ہوا کہ میں نے حافظ صاحب کو تحریک کی کہ پیر صاحب کی دعوت کریں اور مولوی صاحب کو بھی بلائیں (مولوی مبارک علی صاحب) پھر کچھ ذکر ضرور ہو گا۔دکھیں گے پیر صاحب کیا فرماتے ہیں۔خیر شام کو حافظ صاحب کی بیٹھک میں انتظام ہوا اور پیر صاحب، مولوی صاحب، حاجی حسین بخش صاحب مرید پیر خیش صاحب منشی ال بخش احمدی، محافظ صاحب ، خاکسار ایک یا دو اور دوست تھے غالیا ۷ - ۸ آدمی تھے۔پیرسینا نے فرمایا مولوی صاحب کوئی رکوع قرآن شریف کا سنائیں مولوی صاحب نے يَا عِیسے اِنِّي مُتَوَفِّيكَ یہ ہی رکوع سنایا۔اس وقت شروع شروع میں حضرت عیسی علیہ السلام ہی زیادہ زیر بحث رہتے تھے آب تو بغیر احمدی صاحبان اس بحث کو چھوڑ بھاگے۔جب پیر صاحب اس رکوع کو سن کر کچھ بولے نہیں بلکہ مولوی صاحب کی خوش الحانی کی تعریف کی تو مولوی صاحب نے خود ہی دریافت کیا کہ آپ کا حضرت میرزا صاحب کے متعلق کیا خیال ہے ؟ پیر صاحب نے فرمایا کہ میں نے با واصاحب سے سے پوچھا تھا یعنی اپنے پر صاب سے) با و اصاحب نے کہا وہ کوڑا (جھوٹا) ہے۔مولوی صاحب نے کہا کوئی دلیل ؟ پیر صاحب نے کہا با واصاحب کے کہنے پر دلیل کی کچھ ضرورت نہیں ہے۔دوسرے دن صبح ہی میں نے اور حافظ صاحب نے بیعت کا خط حضرت اقدس علیہ السّلام کی خدمت شریف میں ارسال کر دیا جس کا جواب حضرت مولوی عبد الکریم رضی اللہ تعالی عنہ کی فلم کا لکھا ہوا مجھ کواور حا فظ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ کول گیا۔الحمدللہ على احسانه - خاکسار اور حافظ عبد العزیز رضی اللہ عنہ بچپن کے دوست تھے۔ایک ساتھ قریب ۲۵-۳۰ برس رہے۔ایک ہی سکول میں پڑھے بلکہ اُنہیں کے گھر میں رہے۔حافظ صاحب رضی اللہ عنہ مجھ سے دو برس بڑے تھے بچپن ہی سے خاموش ، کم سخن سنجیدہ مزاج انیک سیرت اور خوش اخلاق انسان تھے۔ہمارے ه آل عمران : ۵۶ سے میدہ شریف کے پیر جناب فقیر محمد صاحب عرف باواجی مراد ہیں :