تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 336
یہ کہا گیا ہے کہ سلسلہ احمدیہ نے کوئی نیا قبلہ بنایا ہے اور یہ کہ جماعت احمد یہ اپنے آپ کو کسی اور نبی کا امتی قرار دیتی ہے۔لیکن یہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ یہ دونوں باتیں بالکل اتہام ہیں۔ہم مکہ مکرمہ میں واقع کعبہ کو ہی اپنا قبلہ مجھتے ہیں۔قادیان کے احترام کرنے کے یہ معنی نہیں کہ وہ ہمارا قبلہ ہے مسلمانوں کے لئے سینکڑوں مقامات قابل احترام ہیں ہم سب لوگ بیت المقدس کو محترم سمجھتے ہیں۔کیا بیت المقدس ہمارا قبلہ ہے ؟ اہل مصر خصوصاً اور سب مسلمان مجموٹا از ہر کو علوم اسلام میں کی تعلیم و تدریس کا ایک بڑا مرکز سمجھتے ہیں اور اس کا بڑا احترام کرتے ہیں۔کیا اہل مصر اور ہم لوگ از ہر کو اپنا قبلہ سمجھتے ہیں ؟ قبلہ تو وہ ہے جس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی جائے اور ہم سب نمازہ خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے پڑھتے ہیں اور اسی طرح پڑھتے ہیں جس طرح قرآن ، حدیث اور سنت نے بیان کیا ہے۔خانہ کعبہ کا ہم حج کرتے ہیں۔میں نے بھی خانہ کعبہ کا حج کیا ہے اور دوسری دفعہ حج کرنے کی خواہش رکھتا ہوں پس یہ ہرگز درست نہیں کہ ہم خانہ کعبہ کے سوا کسی اور مقام کو قبلہ قرار دیتے ہیں۔اسلام کا قبلہ اور ہمارا قبلہ وہی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے قرآن مجید میں بیان فرما یا گیا ہے اور قیامت تک وہی قبلہ رہے گا۔راسی طرح یہ امر بھی درست نہیں ہے کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی اور کا اتنی اپنے آپ کو سمجھتے ہیں۔بانی سلسلہ احمدیہ کا دعوی تھا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں اور اس پر فخر کرتے تھے تو پھر ہم لوگ کس طرح کسی اور کے امتی ہو سکتے ہیں بعدا تعالے کے فضل سے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی اگتی ہیں اور ہمارے سلسلہ کے بانی بھی حمدرسول علیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی تھے اور ان کے دعوئی کے مطابق انہیں جو کچھ ملا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہونے کی وجہ سے ہی ملا پیچ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہونے پر نفر کرتے ہیں اور اسی مقام پر زندہ رہنا چاہتے ہیں اور اسی مقام میں مرنا چاہتے ہیں اور اسی مقام پر دوبارہ اٹھنا چاہتے ہیں۔بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں۔وَمَوْنَ بِسُبُلِ المُصْطَفَى خَيْهية - فان فَرْتُهَا فَاحْشَرَنَ بِالْمُقْتَدَى له آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں میری موت بہترین موت ہے۔اگر میری یہ آرزو پوری ہوئی تو ه كرامات الصادقين منه ( مطبوعه ۲۸۹۳