تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 334 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 334

۳۳۰ حضرت امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ کا مکتوب مصری اخبار الیوم کے نام ياتها الذين أمنوا ان جاءكم فاسق بنبإ فتبينوا ان تصيبوا قوما بجهالة فتصبحوا على ما فعلتم نادمين منجر می ایڈیٹر صاحب اخبار اليوم" السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔آپ کے اخبار مورخه ۲۶ جون ۱۹۵۲ء میں مکرم شیخ حسنین مه خلون موتی دیار مصریہ کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔اس میں لکھا ہے کہ احمدیوں میں کچھ خالی ہیں اور کچھ معتدل غلو کرنے والے وہ لوگ ہیں جو رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیت میں نہیں مانتے اور انہوں نے ظاہر کیا ہے کہ شاید ظفر اللہ خاں ان لوگوں میں سے ہیں جو غالی نہیں ہیں۔میں کیثیت امام جماعت احمدیہ ہونے کے اور حیثیت اس کے کہ ظفر اللہ خان بھی میرے اتباع میں سے ہیں سب سے زیادہ اس بات کا حق رکھتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے عقائد کو عمومی طور پر اور ظفر اللہ خان کے عقائد کو بحیثیت اپنے تلمیذ کے خصوصی طور پر بیان کروں۔پس میں یہ مضمون آپ کی طرف اس درخواست کے ساتھ بھجوا رہا ہوں کہ آپ اس مضمون کو اپنے اخبار میں شائع کر دیں تاکہ لوگوں کو تصویر کا دوسرا رخ بھی معلوم ہو جائے۔چونکہ آپ کا اخبار سیاسی اور عام امور کے ساتھ تعلق رکھنے والا اخبار ہے اسلئے کسی مذہبی تفاصیل میں نہیں جاؤں گا صرف واقعات اور عقائد کے بیان تک محدود رہوں گا۔یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ تا کسی شخص کو یہ شبہ پیدا نہ ہو کہ انہوں نے اپنے عقیدے کی دلیل نہیں بیان کی جس شخص کے دل میں دلیل اور توجیہ معلوم کرنے کا شوق ہو وہ براہِ راست مجھے خط لکھ کر ان سوالات کا جواب حاصل کر سکتا ہے جو اس کے دل میں پیدا ہوئے ہوں۔یکی مفتی مصر کی شخصیت کا پورا احترام کرتے ہوئے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کاش آپ اپنا اعلان شائع کرنے سے پہلے مجھ سے یا ظفراللہ خاں سے پوچھ لیتے کہ ہمارا عقیدہ کیا ہے عقیدہ کسی شخص کا وہی ہو سکتا ہے جو وہ خود بیان کرتا ہے کسی دوسرے شخص کا حق نہیں کہ و کسی شخص کی طرف اپنی طرف سے عقیدہ نکال کر منسوب کرے۔یہ دعوی کہ احمد رسول الله لا اله علی کل کا نام ساتین نہیں سمجھتے یہ محض احمدیوں کے دشمنوں کا پراپیگینڈا ہے ہم اس عقیدہ کے قائل ہیں رضیت بالله رباً وبمحمد رسولاً و بالا سلام دینا۔ہم قرآن شریف کو سورہ فاتحہ کی بشیر الله کی سب سے لیکر سورہ والناس کی آیت مِنَ الْجِئَةِ وَالنَّاسِ تک تمام کا تمام صحیح محفوظ اور ابدالاباد ه الحجرات : ۴۹