تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 134 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 134

۱۳۱ کراچی بار ایسوسی ایشن کے ۴۷ وکلاء نے چیفیت کراچی بار ایسوسی ایشن کا متفقہ بیان کمشنر صاحب کراچی کی پالیسی کی تائید میں تفقہ طور پر حسب ذیل بیان جاری کیا:۔ا۔ہم مند وبعد ذیل دستخط کنندگان ممبران انجمن وکلاء کراچی نے بعض متعصب افراد کے نہایت ہی افسوسناک اور نا خوشگوار رویہ اور اس سے پیدا شدہ غنڈہ گردی کے متعلق چیف کمشنر صاحب صوبہ کراچی و دیگر اداروں کے متعدد بیانات پر انتہائی غور و خوض کیا ہے۔- پاکستان جو انجام کار ایک خالص اسلامی مملکت یا سیکولر سٹیٹ بنے، اس کا قیام ایک بات کی ضمانت اور مسلم لیگ کی یقین دہانی پر ہوا تھا کہ پاکستان مختلف اقلیتوں اور فرقہ جات کے تمام جائینہ حقوق کی حفاظت کرے گا لہذا اب حکومت کا یہ مقدس فرض ہے کہ وہ ان تمام مواعید اور یقین دہانیوں پر کاربند رہے۔کوئی مملکت اپنی ہستی کے قیام کا ثبوت جھوٹے بیانات اور بہانہ تراشیوں سے نہیں دے سکتی۔۳۔ہر قسم کی جمہوریت جس کا دستور تحریری ہو یا غیر تحریری ہر شہری کو بلا لحاظ عقیدہ، رنگ مذہب اور ملت تقریر و تحریر جد وجہد اور مذہبی رسومات کی بجا آوری کی آزادی کی ضمانت دیتی ہے اب ان وعدوں کا احترام نہ کرتا جو اس وقت کئے گئے جب پاکستان مجمل مسلم فرقوں کی متحدہ بعد محمد سے حاصل کیا جارہا تھا ایک اخلاقی اور مذہبی مجرم ہے۔ہ۔ہر اچھی حکومت کا سب سے مقدم کام یہ ہے کہ وہ اپنے آہنی اور مضبوط ذرائع سے لاقانونیت ، غنڈہ گردی اور تباہ کن سرگرمیوں کا قلع قمع کرے، چاہے وہ کسی شکل میں یاکسی طبقہ سے نمودار ہوں ایسے اقدامات مملکت کے مختلف شہریوں کے دل میں اعلی نظام مملکت کی بابت اعتماد اور وثوق کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے اور بھی زیادہ ضروری ہیں۔بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ ہے۔اس بیان پر کہا کراچی کا ایک کشتر صرف کشتر ہے مفتی نہیں اسے فتوئی پینے کا کوئی حق نہیں ہے تم اسے سازش کہ کہ یاد فرمارہے ہو ہم صاف صاف کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے کیسی گوشے میں مرزائیوں کا کوئی جلسہ نہ ہونے دیں گے کیا آزاد لاہور ۲۳ مئی ۱۹۵۲ء مٹ کا کم علم