تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 85 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 85

آپ اُردو، فارسی اور عربی زبانوں میں ید طولیٰ رکھتے تھے اور علمی حلقوں میں آپ کا سکہ بیٹھا ہوا تھا۔شعر و ادب کا شوق ابتداء ہی سے تھا۔ایام جوانی میں آپ نے صبح صادق کے نام سے ایک ماہنامہ جاری کیا جس میں سیاسی، ادبی وعلمی مضامین کے علاوہ مشاعرہ کی چیدہ چیدہ نظمیں بھی شائع کی جاتی تھیں۔یہ مشاعرہ آپ ہی کے زیر اہتمام ہوتا تھا اور اس میں نواب فصیح الملک داغ دہلوی اور ملک الشعراء حضرت امیر مینائی لکھنوی ہر ماہ مصرعہ طرح پر اپنا کلام بھیجتے جو اس رسالہ کی زینت ہوا کرتا تھا۔حضر مینشی صاحب اٹاوہ، مین پوری ، آگرہ، کانپور وغیرہ اضلاع میں احمدیت کا ایک محکم ستون تھے، آپ کی دیانت اور انصاف پروری کا یہ عالم تھا کہ غیر احمدی دوست بھی اپنے تنازعات میں آپ کو بخوشی ثالث بناتے اور بلا چون و چرا آپ کا فیصلہ قبول کر لیتے تھے۔انا وہ میں ان من حمایت اسلام نے ایک مڈل سکول جاری کر رکھا تھا جس کا سال میں ایک مرتبہ ایک جلسہ ہی ہوتا تھا جس میں علماء مذہبی تقریر میں کرتے تھے۔ایک بار دوران حملہ مسلمانوں اور آریوں کے مابین مباحثہ منعقد ہوا جس کی صدارت کے لئے مسلمانوں نے خاص طور پر آپ کا انتخاب کیا۔آپ کے نیک نمونہ اور تبلیغ سے بیسیوں لوگ احمدی ہوئے لیے آپ کی پوری عمر قلمی جہاد میں گذری۔آپ کے زور دار معلومات افروز اور مشفقانہ مضامین رسالہ تشمعید الازبان " ریویو آن پیجینز اور الفضل میں شائع ہوتے تھے شیعہ لٹریچر پر آپ کو خاص دستگاہ تھی اور حضرت نانشی خادم حسین صاحب بھیروی کی طرح اس تحریک کے بہترین ناقد و مقر تھے۔لکھنو کے ایک مجتہد العصر سے آپ کا تحریری مناظرہ ہوا مگر آٹھ دس پر چوں کا جواب دینے کے بعد وہ میدان چھوڑ گئے۔آپ کی مختصر لائبریری میں بعض لا جواب اور نایاب قلمی نسخے موجود تھے یہ رسالہ صبح صادق اور اخبار اظہار الحق کے علاوہ آپ کے قلم سے مندرجہ ذیل تالیفات شائع ہوئیں :- صادق کلمات ثنائی ہفوات - ازالۃ الشکوک (رو آریہ سماج) الحق دہلی تصدیق کا مر تبانی ر قرآری میشنوی پیام صادق تیلیفو خط جمعه شیعی عمل عمل نمک سیف الله القصار علی روسی اشراً ه مثلا خانزاده عبد علی خان آف اٹا وہ حافظ سلیم المصاحب الا وی حال داده : سنه الفضل نبوت هر ۳