تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 391
۳۸۵ جس نئے دور میں سے گزر رہی تھی اس کے لحاظ سے ضروری تھا کہ میں اسے پیغام بھجواتا۔جہاں تک امام جماعت کے پیغاموں کا سوال ہے چونکہ جماعتیں اب ساری دنیا میں پھیل گئی ہیں یہ توانید از عقل ہے کہ امام جماعت کی طرف سے ہر جماعت کو ہر سال کوئی نیا پیغام پہنچے لیکن یہ خواہش ہو جماعت کی بالکل معقول ہے کہ کسی خاص اور اہم موقع پر جو اُ سے پیش آئے اُس کے امام کی طرف سے اسکو کوئی تسلی، مبارکباد یا رہنمائی کا پیغام پہنچے۔پس چونکہ انڈونیشیا کی جماعت ایک نئے نظام کے ماتحت چلائی جانے والی تھی میری طبیعت اچھی ہوتی تو میں ضرور مختصر پیغام اُن کی کا اندرنس کے موقع پر بھجواتا لیکن گذشتہ سال جلسہ سے پہلے بھی اور اس کے بعد بھی میں شدید بیمار ہو گیا تھا۔مجھے اس بات پر نہایت خوشی ہے کہ جماعت انڈونیشیا جس کی ابتداء ۱۹۲۶-۲۷ پر میں ہوئی تھی اب خدا تعالیٰ کے فضل سے کافی ترقی کر چکی ہے اور منظم ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔مجھے اس بات پر بھی خوشی ہے کہ انڈونیشیا کے نوجوان تعلیم کے لئے احمدیہ مرکز میں آتے رہتے ہیں۔گو اتنی توجہ اس طرف نہیں ہوئی جتنی کہ ہونی چاہیئے تھی لیکن سمجھتا ہوں اور تجربہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انڈونیشیا ان ممالک میں سے ہے جن کے لئے خدا تعالیٰ نے سعادت مقدر کی ہوئی ہے۔انڈونیشین لوگوں میں مجھے وہ کیبر نظر نہیں آتا ہو بعض دوسرے مہ: ایک کے لوگوں میں نظر آتا ہے۔ان کی طبائع میں صلاحیت اور نرمی ہے اور وہ پنچ کے متلاشی معلوم ہوتے ہیں۔پس یکی سمجھتا ہوں اگر جماعت احمد یہ اپنے فرمن کو اچھی طرح پہچانتی تو جماعت جو اس وقت دس ہزار کے قریب ہے یقیناً ایک لاکھ سے بھی زائد ہوتی۔پس یکی جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے فرض کو پہچانیں اور کم از کم یہ کوشش کریں کہ اُن کی جماعت اگلے سال دس ہزار سے بہنیں ہزار ہو جائے پھر اس سے اگلے سال میں ہزار سے چائیں ہزار ہو جائے اور پھر اس سے اگلے سال چالیس ہزار سے اسی ہزار ہو بہائے اور اسی طرح ہر سالی جماعت اپنی تعداد میں بڑھتی چلی جائے مگر یہ بھی ہو سکتا ہے جب ہر انڈونیشین احمدی اپنے فرض کو سمجھے اور مناسب لڑریچر کثرت کے ساتھ مہیا کیا جائے اور مبلغوں کی تعداد موجودہ تعداد سے زیادہ ہو۔موجودہ پولیٹیکل حالات ایسے ہیں کہ پاکستان کے مبلغ اُس ملک میں زیادہ نہیں جا سکتے لمپس مناسب تدبیر ہی ہے کہ انڈونیشیا کے نوجوان تعلیم کے لئے پاکستان آئیں اور پھر یہاں سے تعلیم پاکر لے سہو ہے پیکشن ۱۹۲۵ء میں قائم ہوا تھا (ناقل)