تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 367 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 367

۳۶۱ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس قسم کی قربانی کے قریب بھی ابھی جماعت نہیں آئی اس لئے ایک دفعہ پھر یکیں آپ لوگوں سے خواہ مرد ہوں خواہ عورت خواہ بچے ہوں کہتا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود کو مارنے کے لئے شمن جمع ہیں۔اپنی غفلت چھوڑ دو۔قربانی کو بڑھاؤ اور اس کی رفتار کو تیز تر که دور تحریک جدید کے چندوں کو جلد سے جلد ادا کر وہ سادہ زندگی اور یہ بچانے کی عادت ڈالو اور تبلیغ کو وسیع کر دو۔دنیا پیاسی مر رہی ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ارواح مومنوں کو روحانی جہاد کے لئے آگے بگا رہی ہیں تم کب تک خاموش رہو گے۔کب تک بیٹھے رہو گے قربانی کرو اور آگے بڑھو اور اسلام کے جھنڈے کو بلند کرو۔خاکسار مرز امحمود احمد رام اگلے سال مخلصین سلسلہ کو تحریک جدید کی مالی قربانیوں کی طرف دوبارہ متوقہ کرنے کے لئے در اضاء/ اکتوبر کو دوسرا یوم تحریک جدید منایا گیا جس کے جلسوں میں حضرت مصلح موعودؓ کا ایک اور ولولہ انگیز پیغام پڑھا گیا جس نے مخلصین کو قربانی و ایثار کے جذبہ سے سرشار کر دیا۔یہ پیغام حضور ہی کے الفاظ میں درج ذیل کیا جاتا ہے۔فرمایا :- " تحریک تجدید کی طرف سے جماعت کو ہوشیار کرنے کے لئے اور وعدہ کرنے والوں کو وعدے یاد دلانے کے لئے ہر اکتوبر کو یوم تحریک بعدید منایا جا رہا ہے مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ لیکن اس دن کے لئے ایک پیغام جماعت کے نام دوں لیکن اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے چند سطور لکھوا رہا ہوں لیکن میں سمجھتا۔ہوں کہ پیغام خود آپ کے دل سے پیدا ہونا چاہیے۔اگر آپ کا دل آپ کو اس موقع پر کوئی پیغام نہیں دے رہا تو میرا پیغام کچھ لوگوں کے لئے تو ضرور مفید ہو جائے گا لیکن اُن لوگوں کی اکثریت کے لئے مفید نہیں ہو گا۔جن کا دل اس موقع پر انہیں کوئی پیغام نہیں دے رہا۔تحریک جدید کی فرض نوجوانوں میں احمدیت کی روح پیدا کرنا ہے اور تبلیغ اسلام و احمدیت کو دنیا کے کناروں تک پھیلانا ہے۔حضرت مسیح موعود کی پیش گوئی تھی کہ مصلح موعود زمین کے کناروں تک شہریت پائے گا اور قومیں اس سے برکت پائیں گی۔اس کے نام کو دنیا کے کناروں تک پھیلانے کے سوائے اس کے کوئی معنے نہیں کہ احمدیت اس کے ذریعہ سے دنیا کے کناروں تک پہنچے۔پس در حقیقت اس پیش گوئی میں له الفضل ۲۸ ظهور ۳۳۰ آتش / اگه نام قصه