تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 340 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 340

سے مشکوائی جائے لیکن اگر صبح شام کھانا پکانے کے برتن مانجھنے کا کام عورت کے ہی سپرد رہے گا تو وہ بالکل بیکار ہو کر رہ جائے گی اور کسی کام کے لئے وقت صرف نہیں کرے گی۔پس جہاں دینی مسائل کو مد نظر رکھنا تمہارے لئے ضروری ہے وہاں ان عائلی مشکلات کو حل کرنا بھی تمہارے لئے ضروری ہے بہندوستان میں مسلمانوں کے تنزل اور ان کے انحطاط کی بڑی وجہ یہی ہوئی ہے کہ جب ان کے پاس دولت آگئی تو انہوں نے اس قسم کے مشاغل بیکاری کو اختیار کر لیا۔گھروں میں مرد بیٹھے چھالیا کاٹ رہے ہیں ، گلوریاں بنارہے ہیں اور عورت بھی کھانے پکانے میں مصروف ہے چیز کی جارہی ہے جا رہی ہے اب یکی ہے اب بھی بنا رہی ہوں تیرا پیر تا نوع گرا کی بنالوں کبھی کہتی ہے یکی کہ وہ تو کھانے اور حکومت سنبھال لی۔یہ صیبت جتنی ہندوستان میں ہے باہر نہیں۔عرب میں جا کر دیکھ لو سارا عرب بازار سے روٹی منگواتا ہے مصر میں جاکر دیکھو سارا مصر بازار سے روٹی منگواتا ہے اور سالن بھی وہ گھر پر تیار نہیں کرتے بازار سے ہی منگوا لیتے ہیں۔وہاں لوبیا کی پھلیاں بڑی کثرت سے ہوتی ہیں صبح کے وقت مکہ میں پہلے جاؤ قاہرہ میں چلے جاؤ بازاروں میں لوبیا کی دیگیں تیار ہوں گی اور ہر شخص اپنا برتن لے جائے گا اور تنور کی روٹیاں اور لوبیا کی پھلیاں لے آئے گا۔غریب اسے یونہی کھا لیتے ہیں۔۔اور امیر آدمی گھی کا تڑکا لگا لیتے ہیں۔اسی طرح دوپہر کے وقت روٹی بازار سے آتی ہے اور سالن کے طور پر بھی وہ کوئی مستی سی چیز لے لیتے ہیں اور گزارہ کر لیتے ہیں۔مگر ہمارے ہاں یہ حالت ہے کہ لوگ بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ ہم وہ ماما رکھنا چاہتے ہیں جو ایک سیر آٹے میں اتنی چھلکے پکا سکتی ہو۔بازار والوں نے اپنا کام اس طرح ہلکا کر لیا کہ سیر آٹے میں چھ روٹیاں تیار کر لیں اور انگریزوں نے سیر میں چار اور بعض دفعہ دو اور انہوں نے اپنے کام کو اس طرح بو جھل بنا لیا کہ اشتی اشتی پھل کے بنانے لگے۔یہ سب شغل بیکاری ہیں جن کو دور کرنا پڑے گا اور جن کو دور کر کے ہی تم اپنا وقت بچا سکتی ہو۔آخر علم کے استعمال کے لئے تمہارے پاس وقت چاہیئے۔اگر تم نے اپنے آپ کو ایسا بنا لیا کہ تمہارے پاس کچھ بھی وقت نہ بچا توتم نے کرنا کیا ہے پس پہلا سوال وقت کا ہے تم کو اپنی زندگی ایسی بنانی پڑے گی کہ تم ان کاموں کے لئے اپنے اوقات کو فارغ کر سکو پھر تمہارے لئے آسانی ہیں آسانی ہے اور تم اس وقت سے فائدہ اُٹھا کر بیسیوں ایسے کام کر سکتی ہو جو تمہاری ترقی کے لئے ضروری ہیں پس یہ مسلہ بھی تمہیں ہی حل کرنا پڑے گا اور اگر تم حل کرلو