تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 293
۲۸۸ مخالفت میں نکل آیا تھا کہ اس کا کام سوائے اس کے اور کوئی نہیں رہا تھا کہ وہ احمدیہ جماعت کے خلاف لوگوں میں جوش پھیلائیں اور ان کو فساد پر آمادہ کریں۔ان تشویش ناک حالات کے پیش نظر سید نا امیر المومنین حضرت مصلح موعود نے ۱۲ تبلیغ هن ۱۳۴۳ / فروری شاہ کو دعاؤں کے چلہ اور سات نعلی روزوں کی تحریک فرمائی۔حضور نے اس تحریک کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا :- ہماری جماعت۔۔۔۔ایک مذہبی جماعت ہے۔اور پھر صرف مذہبی جماعت ہی نہیں وہ ایک انقلابی جماعت ہے۔اس نے دنیا کے خیالات، دنیا کے افکار، دنیا کے عقائد اور دنیا کے عمل کو بدلنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ ان کاموں کے لئے خدا تعالیٰ نے اسے کھڑا کیا ہے۔اور انقلابی جماعتیں پہلے اپنے اندر انقلاب پیدا کیا کرتی ہیں۔تم دوسروں میں اُس وقت تک انقلاب پیدا نہیں کرسکتے جبتک تم اپنی ذاتوں میں انقلاب پیدا نہیں کر لیتے ، جب تک دنیا تمہیں دیکھ کر یا تمہاری محبت میں آدھ گھنٹڑیا گھنٹہ رہ کر چھلانہ اٹھے کہ تم ویسے آدمی نہیں جن کو ہم جانتے تھے اس وقت تک تم تغیر پیدا نہیں کر سکتے۔اسی طرح انقلابی جماعتوں کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ دنیا ان کی مخالفت کرے۔اگر دنیا کسی انقلابی جماعت کی مخالفت نہیں کرتی یا وہ اس کی اتنی مخالفت نہیں کرتی جتنی وہ ایسے مواقع پر کیا کرتی ہے تو سمجھ لینا چاہیے کہ اس کے اپنے اندر کوئی نقص ہے۔اگر ایک باز سے پڑیا ڈرتی نہیں تو سمجھ لو اس بازمیں کوئی نقص ہے۔اگر ایک ماں باپ کے سامنے اور ان کی موجودگی میں بچہ شرارتیں کہ تا چلا جاتا ہے تو سمجھ لو ماں باپ میں کوئی نقص ہے۔اگر کوئی استاد جماعت میں بیٹھا ہے اور لڑ کے شرارتیں کر رہے ہیں اور کھیل کود میں لگے ہوئے ہیں تو سمجھ لو استاد میں کوئی نقص ہے۔اسی طرح اگر کوئی جماعت انقلابی جماعت ہونے کا دعوی کرتی ہے لیکن لوگ اس کی مخالفت نہیں کرتے تو سمجھ لو کہ اس جماعت میں کوئی نقص ہے۔پس مخالفت اپنی ذات میں عجیب نہیں بلکہ اس کا نہ ہونا عجیب ہے۔حضرت خلیفہ ایسے الاول فرمایا کرتے تھے کہ ان کے دوست نے ایک کام شروع کیا وہ بڑی عمر کے تھے اور حضرت خلیفہ مسیح الاول ان سے چھوٹے تھے اس لئے وہ آپ کا بے تکلفی سے نام لے دیتے تھے انہوں نے کہا نورالدین میں نے ایک کام شروع کیا ہے مگر معلوم ہوتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کو پسند نہیں۔حضرت خلیفہ المسیح الاول منے فرمایا آپ کو یہ خیال کیونکر ہوا کہ آپ کا وہ کام خدا تعالیٰ کو پسند نہیں۔انہوں نے کہا ئیں نے یہ کام دوتین ہفتہ سے شروع کر رکھا ہے لیکن ابھی تک اس کی کسی نے مخالفت نہیں کی۔اور جو کام خدا تعالیٰ کی طرف سے