تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 188 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 188

۱۸۳ خاکم نشار کوچه آل محمد است تو وہ حقیقت سمجھے جاتے اور مولویوں سے کہتے کہ کیا یہ فقرہ کہنے والا شخص حضرت امام حسین کا دشمن یا ہنگ کرنے والا ہو سکتا ہے لیکن تم گھروں میں بیٹھے رہے اورگھر بیٹھے بیٹھے تم نے مجھ لیا کہ لوگوں نے اس کے معنے سمجھ لئے ہیں۔پھر فرض کر و اگر دشمن یہ کہتا ہے کہ مرزا صاحب (علیہ الصلوۃ والسلام) نے مولویوں کو گالیاں دی ہیں تو تم ان کے سامنے گالیوں کی ایک فہرست رکھ دیتے کہ یہ گالیانی مولویوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دی ہیں۔یہ سب گالیاں کتابوں میں چھپی ہوئی ہیں تم وہ کتابیں ان کے سامنے رکھ دیتے اور انہیں بتاتے کہ کیا یہ مولویوں کا کام ہے تو ساری بات ان کی سمجھ میں آجاتی میشلا اگر کوئی کیسی کو حرام زادہ کہے اور وہ اسے کہے بے ایمان یہ بات مت کہو اور پہلا شخص جس نے اسے حرام زادہ کہا ہے اس سے لڑنے لگ پڑے۔اب اگر تیسرا شخص پاس سے گذرتا ہے اور وہ اس سے دریافت کرتا ہے میاں تم لڑتے کیوں ہو اور وہ کہتا ہے اس نے مجھے بے ایمان کہا ہے تو اگر پہلا شخص اسے یہ بتا دیتا ہے کہ اس نے مجھے حرام زادہ کہا ہے اور قرآن و سعدیث نے ایسا کہنے سے منع فرمایا ہے تو وہ کہے گا یہ تو قرآن اور حدیث کی بات کہتا ہے یہ گالی نہیں گالی وہ ہے جو تم نے دی۔پس اگر تم لوگوں کے پاس جاتے ہو اور انہیں بتاتے ہو کہ مولویوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام کو یہ یہ گالیاں دی ہیں اور ان کے جواب میں آپ نے انہیں یہ کہا ہے کہ قرآن کریم نے ان سے منع فرمایا ہے تو وہ مولویوں کے پاس جاتے اور انہیں کہتے مرزا صاب کو تم نے یہ یہ گالیاں دی ہیں اب اگر انہوں نے اس کے جواب میں کچھ کہا ہے تو شریعت میں اس کا نام گالی نہیں۔اس پر مولوی یا تو یہ کہ دیتے کہ یہ ہماری کتابیں نہیں یا یہ فتوی دیتے کہ ہمارے ماں بنا اور آباء و اجداد جھوٹے اور مفتری تھے لیکن یہ صاف بات ہے کہ وہ یہ فتویٰ ہرگز نہیں دیں گے کہ ہمارے ماں باپ جھوٹے اور مغزی تھے۔اگر ایک اہل حدیث تمہارے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ مرزا صاحب نے مولویوں کو گالیاں دی ہیں تو تم جھٹ اپنی کی کتابیں ان کے سامنے رکھ دو اور کو که مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور دوسرے علماء اہل حدیث نے مرزا صاحب کو یہ یہ گالیاں دی ہیں اور مرزا صاحب نے انہیں ان گالیوں سے منع فرمایا ہے لیکن جب ایک مولوی یو ہنی شور مچا دیتا ہے کہ مرزا صاحب نے مولویوں کو گالیاں دی ہیں تو لوگوں کو چونکہ پتہ نہیں ہوتا کہ ان کے