تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 167 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 167

۱۶۳ اب تک ہوتا رہا وہی تمہارے ساتھ ہو گا مگر مجھے افسوس ہے کہ میرے بار بار تو جہ دلانے کے باوجود تم اب تک اس بات کو نہیں سمجھ سکے تم ہی بتاؤ کہ کس ذریعہ سے یک تم کو سمجھاؤں اور وہ کونسا طریق ہے جس سے میں تم پر اس حقیقت کو واضح کروں۔آخر تم حضرت عیسی علیہ اسلام کو راستباز سمجھتے ہو اور تم محمد سول اللہ صل للہ علیہ وسلم کوخداتعالی کا راستباز انسان سجھتے ہو، اور ان سے جو کچھ گزرا وہ تمہارے سامنے ہے لیکن اگر تم پھر بھی نہ کبھو توئیں کیا طریق عمل اختیار کروں۔اگر تم اتنی وضاحت کے باوجود بھی نہ سمجھو تو پھر تمہیں سمجھانا میرے بس کی بات نہیں لیکں تو خدا تعالیٰ سے پھر یہی کہہ سکتا ہوں کہ میں نے جو کچھ کرنا تھا وہ کر چکا مگر یکیں انہیں یقین نہیں دلا سکا اب تو آپ ہی ان کو سمجھا کیونکہ ان کو سمجھانا میرے بس کی بات نہیں یا اے له الفضل ، از اکتوبر ته ما