تاریخ احمدیت (جلد 12)

by Other Authors

Page 87 of 314

تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 87

AY ۳۰۔خواجہ ضیاء الحق صاحب ۳۱- عبداللہ خان صاحب ۳۲ مولوی الله دین صاحب ۳۳ - سید محمد شریف صاحب ۳۴- پی۔محمد کٹی (موجودہ نام محمد احمد نعیم) اقصی ( اس دور میں درویشوں کو پریشان کرنے اور حکام کو ان کے خلاف اکسانے درویشوں کی مشکلات کے لئے کیا کیا تو بے استعمال کئے جارہے تھے ان کا کسی قدر انمازہ حربے اخبار انقلاب " ستمبر شانہ کے مندرجہ ذیل نوٹ سے لگ سکتا ہے: قادیان میں تین سو تیرہ احمدی ہر وقت موجود رہتے ہیں۔اذانیں دیتے ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں اور اپنے مذہبی مقامات کی حفاظت کرتے ہیں۔ان کو احمد می اصطلاح میں درویش کہتے ہیں۔ان درویشوں میں سے ایک صاحب حال ہی میں واپس آئے ہیں جنہوں نے قادیان کے سکھوں کے متعلق بعض نہایت دلچسپ باتیں سنائیں۔مثلاً پچھلے دنوں سردار ایشر سنگھ تجميل روز پر مشرقی پنجاب) قادیان آئے۔انہوں نے سکھوں اور سہندوؤں کے اجتماع میں تقریر کی۔اس موقعہ پر ایک سکھ مقرر نے کہا کہ سردار! وہ جو ہندوستان میں ساڑھے چار کروڑ مسلمان رہتے ہیں ان کا ہم بندوبست کریں گے آپ فکر نہ کیجئے۔آپ مہربانی کر کے ان تین سو تیرہ سے ہمیں نجات دلا دیجئے۔یہ بات اتنی مہمل اور مضحکہ خیز تھی کہ سردار ایشر سنگھ بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔ایک احمدی کے نام تیس روپے کا منی آرڈر آیا تو اس نے وصول کر لیا۔تھوڑی دیر بعد وہ کیا دیکھتا ہے کہ پوسٹ تین بھاگا ہوا آرہا ہے۔اس نے آتے ہی کہا کہ آپ کو پوسٹماسٹر صاحب بلاتے ہیں۔یہ صاحب ڈاکتانے پہنچے تو پوسٹ ماسٹر صاحب نے کہا کہ ایک بڑی غلطی ہو گئی ہے وہ منی آرڈر کی رقم آپ واپس کر دیجئے۔احمدی نے پوچھا وہ کیوں؟ له یہ فہرست ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے کی ایک غیر مطبوعہ تقریر سے ماخوذ ہے۔الفضل میں افراد قافلہ کی تعداد ۳۵ لکھی ہے۔معلوم نہیں ۳۵ ویں دوست کا کیا نام ہے :