تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 209
۲۰۲ دے گئے کہ جب اسماعیل آئے تو اس سے کہنا کہ تمہاری چوکھٹ اچھی نہیں اسے بدل دو۔مطلب یہ تھا کہ تمہاری بیوی بد اخلاق ہے اس کی بجائے کوئی اچھے اخلاق والی بیوی کرد۔حضرت ابراہیمؑ اس کے بعد بھی کئی دفعہ آئے۔ایک اس وقت آئے جب انہوں نے حضرت اسماعیل کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی بنیاد رکھی تھی۔اور ایک اُس وقت آئے جب حضرت اسماعیل علیہ السلام گھر پر نہیں تھے۔وہ اکثر شکار کے لئے دُور پہاڑوں میں نکل جایا کرتے تھے اور پھر شکار کا گوشت کھا کر رکھ لیتے اور استعمال کرتے۔اتفاق ایسا ہوا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام آئے تو حضرت اسماعیل شکار کی تلاش میں باہر گئے ہوئے تھے۔آپ نے دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے ایک عورت بولی بابا تو کون ہے ؟ آپ نے فرمایا۔بی بی ! میں اسماعیل سے ملنے کے لئے آیا ہوں۔اس نے کہا۔بابا بجاؤ ، اسماعیل گھر پر نہیں۔انہوں نے کہا۔اچھا ، میں بھاتا تو ہوں مگر جب اسماعیل واپس آئے تو اس سے کہ دینا کہ تمہارے دروازہ کی چوکھٹ اچھی نہیں اسے بدل دو۔حضرت اسماعیل علیہ السلام واپس آئے تو انہوں نے اپنی بیوی سے کہا کہ پیچھے کے واقعات بتاؤ۔چونکہ اس وقت ملہ میں صرف چند گھر تھے اس لئے اُنہیں ایک دوسرے کے حالات معلوم کرنے کی طبعاً جستجو رہتی تھی اور بیٹا بھاری واقعہ وہ اس بات کو سمجھتے تھے کہ فلاں قبیلہ یہاں سے گزرا ہے اور وہ یہ یہ چیزیں لے گیا اور یہ یہ چیزیں دے گیا ہے بیوی نے کہا اور تو کوئی واقعہ نہیں ہوا۔صرف ایک بڑھا آپ کے پیچھے آیا تھا۔حضرت اسماعیل " کا دل دھڑکنے لگا کہ یہ بڑھا کہیں اُن کا باپ ہی نہ ہو۔انہوں نے کہا۔اُس بڑھے نے کوئی بات بھی کی تھی یا نہیں۔اُس نے کہا۔اُس بڑھے نے آپ کے متعلق پوچھا تھا۔میں نے بتایا کہ آپ گھر پر موجود نہیں ہیں۔حضرت اسماعیل علیہ السلام نے کہا کہ کیا تم نے اس بڑھنے کی کوئی خاطر تواضع بھی کی۔اس نے کہا۔میں نے تو کوئی خاطر تواضع نہیں کی۔البتہ جاتے وقت وہ ایک پیغام آپ کو پہنچانے کے لئے دے گیا تھا۔اس نے کہا تھا کہ اسماعیل سے کہہ دیتا۔