تاریخ احمدیت (جلد 12)

by Other Authors

Page 170 of 314

تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 170

14 ایمان اور تازہ ولولہ بشار نماز جمعہ میں ایک زیر تبلیغ جو من نوانا بھی شامل ہوئے جن کو حضور کی روحانی توجہ نے اپنی طرف کھینچ لیا اور وہ بیعت کر کے اسلام جیسی نعمت سے مشرف ہوئے اور ہدایت اللہ کا نام پایا۔جرمن مشن کا مرکز فرانکفورٹمیں ایک کا ایک ایک کر مر مرگ اور جرمنی کے انتہائی شمال میں واقع ہے لیکن ماہ شہادت / اپریل ہش سے یہ ہمبرگ سے فرانکفورٹ میں منتقل کر دیا گیا۔یہ تبدیلی حضرت فاتح الدین خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے درود فرانکفورٹ سے صرف ایک روز قبل عمل میں آئی۔چونکہ فرانکفورٹ جرمنی بلکہ یورپ کے وسط میں واقع ہے اس لئے یہاں مرکز کے قیام سے تبلیغ اسلام کے میدان میں وسعت پیدا ہو چکی ہے۔نے نو مسلم احمدی مکرم ہدایت اللہ صاحب جن کا حجر من نام PC HUBSCH) ہیویش ہے قبول اسلام سے قبل بائیں بازو کے طلباء کے ایک لیڈر اور ہیپی موومنٹ کے ایک گروپ کے بانی تھے۔آپ کا شمار جرمنی کے ممتاز شعراء میں ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ نے اپنے خاص الخاص فضل کے تحت انہیں اسلام کی طرف راہنمائی فرمائی اور حضورہ کے نشانہ میں فرانکفورٹ میں ورود مسعود سے کچھ ہی عرصہ قبل انہوں نے مسجد میں آنا شروع کیا تھا حضور کی دعا اور روحانی توجہ کے طفیل جلد ہی اللہ تعالٰی نے ان کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیا اور اسلام کو قبول کرنے کے بعد انہوں نے اخلاص اور رومانیت میں جس تیزی سے ہیمثال ترقی کی ہے وہ بہتوں کے لئے قابل ستائش ہے۔ہر روز مسجد میں نماز کے لئے حاضر ہونا ان کی روحانی غذا ہے اپنی علمی اور قلمی اور شعری تمام قوتوں کو انہوں نے اسلام کے لئے ہمہ تن وقف کر رکھا ہے۔اپنے خرچ پر اسلام کے متعلق ایک سہ ماہی رسالہ شائع کر کے یہی تحریک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ان کی شاعری جو اس سے قبل پر اگندہ خیالی کی آئنہ دار تھی اب اسلام اور ہادی برحق صلے اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدح کے لئے وقف ہے۔ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر اُن کے متعدد انٹرویو اور مضا بن اسلام کے حق میں نشر ہو چکے ہیں۔شہر سار برکن کے ریڈیو کی فرمائش پر اپنی زندگی کے حالات پر مشتمل مقالہ انہوں نے سپرد قلم کیا جس میں نہی ازم سے اسلام کی طرف آنے کی روداد درج تھی۔یہی مضمون میونخ کے ریڈیو نے بھی نشر کیا اور پھر ایک ناشر نے اسے شائع کرنے کی اجازت چاہی۔قبول اسلام کے بعد آپ نے اپنی تمام آمد کا حصہ چندہ کے طور پر مشن کو ادا کر دیاہ