تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 164
۱۵۸ فیصلہ کرنے کے لئے مرد میدان نہیں اور دوستانہ فضا میں تبادلہ خیالات کرنے کے علاوہ قبولیت دعا کا اُن سے روحانی مقابلہ بھی کرلیں۔جناب مسعود احمد صاحب تعلیمی نے اس دعوت مقابلہ کے سلسلہ میں سیدنا حضرت خلیفہ ایسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں ڈھا کے لئے لکھا جس پر حضور نے تحریر فرمایا۔آپ کا خط مورخہ ہم 19 مش مع نقل چھٹی بنام ڈاکٹر سیموئیل صاحب ملا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء اگر اس نے دعوت مقابلہ کو قبول کیا تو شکست کھائے گا۔انشاء اللہ آپ جرات سے مقابلہ کریں۔اگر ضرورت محسوس کریں تو زیورک سے چوہدری مشتاق احمد صاحب کو بھی بلائیں۔اللہ تعالے آپ کی تائید و نصرت فرمائے۔آمین " اس خط پر دستخط فرماتے ہوئے حضور نے اپنے قلم مبارک سے مزید لکھا۔"انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا " ڈاکٹر سیموئیل کی طرف سے ہفتہ بھر جواب کا انتظار کیا گیا۔لیکن جواب نہ آنا تھا نہ ہی آیا۔انتظار کا وقت ختم ہونے پر خط کا جر من ترجمہ خاص تعداد میں شائع کر دیا گیا اور اس پر نمایاں حروف میں لکھا گیا۔ڈاکٹر سیموئیل کے نام ایک خط جس کے جواب کا ابھی تک انتظار ہے“ " اور پروگرام یہ بنایا گیا کہ پندرہ روزہ تقاریر کے آخری دو ایام مورخہ ۳۰۰۲۹ ر بون یعنی ہفتہ اور اتوار کے روز جبکہ حاضرین کی تعداد بھی نسبتا زیادہ ہوتی تھی یہ خط نیمہ تقریر کے باہر تقسیم کیا جائے چنانچہ مورخہ ہوں کو جناب مسعود احمد صاحب امام مسجد فرانکفورٹ اور احمدی احباب وقت مقررہ سے نصف گھنٹہ قبل ہی نیمہ تقریر کے باہر کچھ فاصلے پر کھڑے ہو گئے اور مطبوعہ خط کی تقسیم شروع کر دی جس سے ہر طرف ایک زبردست ہلچل سی پیدا ہوگئی۔خیال تھا کہ اپنی تقریر میں پادری صاحب اس دعوت کا ذکر کریں گے لیکن باوجود اس کے کہ سامعین میں سے تقریباً ہر شخص کے ہاتھ میں خط تھا پاور کی صاحب نے قطعا خط کا ذکر نہ کیا۔البتہ اُن کی تقریر میں وہ پہلا سا جوش و خروش نہ تھا۔تقریر کا اکثر حصہ اسلامی ممالک کے متعلق من گھڑت قصے سنا کر ختم کر دیا۔اگلے روزہ بجے شام پادری صاحب کی خیمہ کے اندر تقریر تھی۔احمدی احباب دوبارہ خیمہ کے قریب چھا کھڑے ہوئے کہ اسی اثناء میں ڈاکٹر سیموئیل کی موٹر کار کچھ فاصلہ پر آکر رکی مبلغ احمدیت مسعود احمد صاحب جہلمی آگے بڑھے اور ڈاکٹر صاحب سے خط کے جواب کی بابت دریافت کیا۔وہ چلتے چلتے کہتے لگے ” میری تقریر نہیں ، انہوں نے کہا جناب تقریر میں تو ہم نے آپ کی پہلے بھی سنی ہیں ان میں تو آپ