تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 63 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 63

۶۳ بادی لحاظ سے بہت آگے نکل چکی ہیں۔ہمارے پاس ذرائع نہیں ہیں، وسائل نہیں ہیں ہم انہیں کسی طرح مسلمان کریں گے بعضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا جو یہ مقصد ہے کہ تمام اقوام عالم ملقه بگوش اسلام ہو کر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خادم بن جائیں گی۔یہ بھی اقوام عالم میں سے ہیں یہ کس طرح اسلام لائیں گی اور یہ کیسے ہو گا ؟ عرض اس قسم کی دعائیں ذہن میں آتی تھیں اور ساری رات میرا یہی عالی رہا۔چند منٹ کے لئے سوتا تھا پھر جاگتا تھا۔پھر چند منٹ کے لئے سوتا تھا۔ایک کرب کی حالت میں میں نے رات گزاری۔وہاں دفنی بڑی سیلدی چڑھ جاتا ہے۔میرے خیال میں تین یا ساڑھے تین بجے کا وقت ہوگا میں صبح کی نماز پڑھ کر لیا تو یکدم میرے پر غنودگی کی کیفیت طاری ہوئی اور قرآن کریم کی یہ آیت میری زبان پر جاری ہو گئی :- وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ اِنَّ اللهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًاه (الطلاق آیت ۴) راس بات کا بھی جواب آگیا کہ ذرائع نہیں کام کیسے ہوگا اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ اند پر تو کل رکھو اور جو شخص اللہ پر توکل رکھتا ہے اسے دوسرے ذرائع کی کوئی ضرورت ہی نہیں رہتی وہ اس کے لئے کافی ہے۔اِنَّ الله بالغ آمد - اللہ تعالیٰ جو اپنا مقصد بناتا ہے اسے ضرور پورا کر کے چھوڑتا ہے اس لئے تمہیں یہ خیال نہیں آنا چاہیے یہ خوف نہیں پیدا ہونا چاہئیے کہ یہ نہیں ہو سکتا ی ہوگا اور مغرور ہو گا کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی بعثت کی غرض ہی یہ ہے کہ تمام اقوام عالم کو وحدت اسلامی کے اندر جکڑ دیا جائے اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں میں لا کر کھڑا کر دیا جائے۔دوسرا یہ خیال تھا اور اس کے لئے میں دعا بھی کرتا تھا کہ خدایا یہ ہو گا کب ؟ اکس کا جواب بھی مجھے مل گیا۔قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْ ءٍ قَدْدًا