تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 49
۴۹ بھیجے تو اب ان مبلغوں کی آواز کو قانون کے زور سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اسلام کی تبلیغ سے انہیں جبر کرو کا جاتا ہے مسلمان حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اسلام اور سند رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام کی بلندی کے لئے عیسائی حکومتوں پر زور دیں کہ وہ سپین کو اس سے روکیں ورنہ تم بھی مجبور ہوں گے ہ ہم عیسائی مبلغوں کو اپنے ملکوں سے نکال دیں۔دیکھو سویز کے محاطہ میں مصر کی حکومت ڈٹ گئی اور آخر اس نے روس کو اپنے ساتھ ملانیا۔اگر سویز کے معاملہ میں محروٹ سکتا ہے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نامہ کی بلندی کے لئے پاکستان کی حکومت اگر ڈٹ جائے تو کیا وہ دوسری اسلامی حکومتوں کو اپنے ساتھ نہیں ملا سکتی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزت یقینا کر وڑ کروڑ سویز سے بڑھ کر ہے۔اگر ایک سویز کے لئے امریکہ اور برطانیہ کے مقابلہ میں مصر نے غیرت دکھائی اور وہ ڈٹ کر کھڑا ہو گیا تو کیا دوسری اسلامی حکومتیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے اتنی غیرت بھی نہیں دکھا سکتیں۔انہیں عیسائی حکومتوں سے صاف صاف کہہ دینا چاہیے کہ یا تو تم اسلامی مبیشترین کو اجازت دو کہ وہ تمہارے ملکوں میں اسلام کی اشاعت کریں ورنہ تمہارا بھی کوئی حق نہیں ہو گا کہ تم ہمارے ملکوں میں عیسی است ای تبلیغ کرو۔اگر تم ہمارے ملک میں عیسائیت کی تبلیغ کر سکتے ہو تو تمہارا کیا حق ہے کہ تم کہو کہ ہم اسلام کی باتیں نہیں سن سکتے۔بیشک ہمارے مذہب میں رواداری کی تعلیم ہے مگر ہمارے مذہب کی ایک یہ بھی تعلیم ہے کہ اگر کوئی تمہارے ساتھ لیے انصافی کرے تو تم بھی اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرو۔یہ ایک نہایت صاف اور سید معا طرز ہے مگر افسوس ہے کہ مسلمان حکومتوں کا ذہن ادھر نہیں جاتا اور وہ اسلام کے لئے اتنی بھی غیرت نہیں دکھائیں مبتنی کرنل ناصر نے سویز کے متعلق غیرت دکھائی۔اگر مسلمان حکومتیں مستند رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے لئے سویز جتنی غیرت بھی دکھائیں تو سارے جھگڑے ختم ہو جائیں اور اسلام کی تبلیغ کے راستے کھل جائیں۔اور جب اسلام کی تبلیغ کے