تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 428 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 428

۴۲۵ چوری بعید السلام صاحب النترایم اسے امیر قافلہ تے جی کو پورہ کا نتظیم عملی بھی مقر کیا گیا تھا۔اے جناب چوہدری عبد السلام صاحب اختر کا بیان ہے کہ :۔شام کے سات بجے کے قریب ٹرک، جس میں چھولداریاں، خیمہ جات اور سائبان وغیرہ لدے ہوئے تھے اس سر زمین میں پہنچ گیا جسے اللہ تعالیٰ نے پاکستان میں اسلام کی حیات ثانیہ کا مرکز تجویز فرمایا ہے۔اس ٹرک میں ڈرائیور اور دومزدوروں کے علاوہ میکں اور مکرم مولوی محمد صدیق صاحب مولوی فاضل تھے۔چناب کے پل کے نگران سپاہی اور کچھ راہگیر جو شام کے بعد اس سٹرک سے خال خال ہی گزرتے ہیں حیران ہو کو ہمیں دیکھ رہے تھے کہ یہ لوگ یہاں کیا کر رہے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم نہایت ہی اطمینان اور سکون کے ساتھ ٹرک میں سے اپنا سامانی اُتارنے میں مصروف تھے۔جب تمام سامان اتارا جا چکا توڈرائیور اور مزدوروں کو رخصت کیا گیا اس وقت میلوں تک علاقہ بالکل ویران اور سنسان حالت بایں ہمارے سامنے تھا۔دائیں طرف بڑی سڑک تھی جس پر شب کو ٹریفک دفعتہ بند ہو جاتا ہے اور بائیں طرف ریلوے لائن تھی جو پہاڑوں کے بیچ میں سے چکر کاٹتی ہوئی ایک طرف چنیوٹ اور دوسری طرف سرگودھا کو چلی جاتی ہے مگر رات کو یہاں سے کوئی گاڑی نہیں گزرتی دن میں ہی صرف ایک گاڑی آتی ہے اور ایک جاتی ہے رات کے تو بچ بچے تھے۔میں نے سامان خاص اس جگہ اتارا تھا جو میرے آقا سید نا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے تجویز فرمائی تھی۔اگلے دن حضور معہ خدام کے خود تشریف لانے والے تھے اس لئے ہم نے سائبان اور خیمے حضور کی آمد سے پہلے نصب کرنے تھے مگر اس جنگل میں پہلی رات کا تصور کچھ خون اور کچھ لذت کی سی کیفیت پیدا کر رہا تھا خوف تو اس بات کا تھا کہ یہاں کے اکثر دیہاتی لوگوں کے متعلق سنا تھا کہ وہ بہانوروں سے کم نہیں اور پھر اس علاقے میں سانپ، جھو، ریچھ اور بعض اوقات بھیڑیا بھی پایا جاتا ہے۔غرض کہ عجیب قسم کے خیالات آرہے تھے مگر اس سے بہت زیادہ شیریں وہ کیفیت تھی جو اس خیال سے پیدا ہو رہی تھی کہ ہی وادی غیر ذی زرع ایک دن مہجوم خلائق کا مرکز بنے والی ہے چنانچہ ہم دونوں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کر رہے تھے کہ اس نے محض اپنے خاص فضل سے ہمیں سب سے پہلے آباد کاروں میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔رات بڑھتی جارہی تھی اور ہمارے دلوں کا تتوج بھی بڑھ رہا تھا ہم سپینیوٹ سے آتی دفعہ مکرم محترم لے ملاحظہ ہو سرکلر مولانا جلال الدین صاحب شمسی ناظر اعلی مورخه ۱۹ تبوک استمبر ها