تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 402 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 402

۳۹۹ قادیان میں اس کی بنیاد رکھی گئی اور جو لوگ اس طریقہ کو درست سمجھتے تھے انہوں نے اپنے عقیدہ کے مطابق اس کی پیروی کی بہمارے نزدیک خواہ یہ طریقہ درست ہو یا باطل ہوا خواہ یہ لوگ مسلمان ہوں یا اسلام سے خارج ہوں بہر حال اخبارات کے لئے کوئی معقول وجہ اس امر کی نہیں ہے کہ وہ اِس نازک وقت میں جبکہ مسلمانوں کو چاروں طرف سے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد اور یک جہتی کی ضرورت ہے اس طرز پر قادیانیت کو اپنی تنقید کا ہدف بنائیں۔شاید قارئین کو تب ہو گا جب انہیں یہ حلوم ہوگا کہ سارے عراق میں اس جماعت کے صرف ۱۸ خاندان لیتے ہیں۔9 خاندان بغداد میں، چار بقرہ میں چار مبانیہ میں اور ایک خاندان خانقین ہیں۔اور یہ سب لوگ ہندوستان سے عراق میں تجارت کی نیت سے آئے تھے بعض نے ان میں سے عراقی قومیت کے سرٹیفیکیٹ حاصل کر لئے ہیں اور بعض اپنی مہندوستانی قومیت پر قائم رہے جسے انہوں نے ہندوستان کی تقسیم کے بعد پاکستانی توقیت میں تبدیل کر لیا۔عراق میں اتنے عرصہ سے رہنے کے باوجود انہوں نے کیسی عراقی شخص کو اپنی جماعت میں داخل نہیں کیا۔ان کا کوئی اپنا معبد نہیں ہے اور نہ ہی ان کے کوئی خاص مذہبی اجتماعات ہیں۔ان کی ساری جد و جہد بعض اخبارات اور ایسے ٹریکٹ تقسیم کرنے میں منحصر ہے جن میں اسلام کے غلبہ کے متعلق دلائل دیئے گئے ہیں یا فلسطین اور حیض اسلامی حکومتوں کے دفاع پرگفت گو کی گئی ہے۔اس جگہ پر پڑھنے والے کے دین میں یہ سوال پیدا ہو گا کہ جب واقعہ یہ ہے تو اخبارات میں قادیانیوں پر اس طرح نکتہ چینی کرنے اور اس حملے کی کیا وجہ ہے ؟ حقیقت یہ ہے کہ اس کا صرف ایک سبب ہے اور وہ یہ کہ استعماری طاقتیں مسلمانوں میں تفرقہ اور شقاق پیدا کرنے کے لئے خاص کوشش کر رہی ہیں اور وہ انہیں اپنی انگلیوں پر نچانا چاہتی ہیں کیونکہ مسلمان ابھی تک اس انتظار میں ہیں کہ وہ یوم موجود کب آتا ہے کہ جب وہ دوبارہ بلا د مقدسہ کو یہودیت کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے متحدہ قدم اُٹھائیں گے اور فلسطین اس کے جائز اور شرعی حقداروں کویل سکے گا۔استعماری طاقتیں ڈرتی ہیں کہ ہمیں عربوں کا یہ خواب پورا نہ ہو جائے اور اسرائیل سلطنت صفحہ ہستی سے مٹ نہ جائے جس کے قائم کرنے کے لئے انہوں نے بڑی بڑی مشکلات بڑاشت کی ہیں اس لئے یہ غیر ملکی حکومتیں ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ مسلمانوں میں مختلف نعرے لگوا کر منافرت پیدا