تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 393
٣٩٠ نے جعلی قسم سے اس کے اقتباسات شائع کئے اور متفقہ طور پر حضور کی پیش فرمودہ تجویز کو نہایت درجہ مستحق قرار دیا اور اعتراف کیا کہ مسئلہ فلسطین کے حق میں یہ نہایت کارگر پروپیگنڈا اور پھر اثر آواز ہے جو پاکستان سے امام جماعت احمدیہ کی زبان سے بلند ہوئی ہے۔چنانچہ اخبار النہضہ نے (مورخہ ۱۲ جولائی شاہ زیر عنوان مطبوعات" لکھا :- اهد انا السَّيْدُ مِعْزَا مَحْمُودُ أَحْمَد كَرا سَةٌ صَغِيرَةً تَحْتَوى عَلَى الْخِطَابِ درَاسَةٌ الذى الْقَاء في الأهود) باكستان يَدْعُوا فِيهَا الْمُسْلِمِينَ إِلَى الإِةِ الوَالْعَمل الحليم لانْقَادَ فَلَسْطِينَ مِنَ الْصَمَدِينَةِ الْمُجْرِمِينَ كَمَا إِنَّهُ يُهِيبُ بِأَبْنَاءِ الباكِسْنَانِ الْبَرَرَةِ أَنْ تُبَادِرُوا إِلَى مُسَاعَدَةِ عَرَبِ فَلَسْطِينَ بِالْمَالِ وَيُذَكِّرُهُمْ بالرّسولِ الكَرِيمِ (ص) مُسْتَشْهِدًا بِآيَاتِ شَرِيفَةٍ يَحُضُّ فِيهَا الْمُسْلِمِينَ أَنْ يَقِفُوا صَفًّاةَ احدًا أَمَاءَ سَيْلِ الصّهُيُونِيَّةِ الْمُجْرِمَةِ الَّتِي تُويَّدُهَا كُلُّ مِنْ أَمْرِيكَا وَرُ وسَيَا الشَّيُوعِيَّةُ لِمَصَالِمَ وَغَايَاتٍ فِى نَفْسِهِ هِمَا وَيَدْعُوهُمْ أَنْ لا يَتُوا نَوْا وَ أَنْ يَضَعُوا نُصْبَ أَعْيُنِهِمْ مَا يُمَلِيْهِ عَلَيْهِم الْوَاءِ يَوَانَوْا الواجب من الجهَادِ فِي سَبِيلِ الْإِسْلَامِ وَالْمُسْلِمِينَ وَهِيَ خُطْبَةٌ جَيْدَةُ وَدِعَايَةً حَسَنَةٌ لِفَلَسْطِينَ وَالْمُسْلِمِينَ نَدْعُو اللَّهَ أَنْ تُحَقِّقَ آمَا لَنَا دَ آمَانِيهُ الْعَذَبَ فِي سَبِيلِ دِينِنَا الْقَدِيمِ وَاللَّهُ مِنْ اور وَرَاءِ الْقَصْدِ (ترجمہ) ہمیں ایک ٹریکٹ موصول ہوا ہے جو السید مرزا محمود احمد صاحب کے ایک خطبہ پر مشتمل ہے جو انہوں نے لاہور (پاکستان) میں دیا ہے۔اس خطبہ میں خطیب نے تمام مسلمانوں کو دعوت اتحاد دی ہے اور صیہونی مجرموں کے چنگل سے فلسطین کو نجات دلانے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدام کی طرف توجہ دلائی ہے نیز اہل پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عربوں کی فوری اعانت کریں اور مسلمانوں کو سول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یاد دلاتے اور آیات قرآنی سے استشہاد کرتے ہوئے ترغیب دی ہے کہ وہ مجرم صیہونیوں کے سیلاب کا مقابلہ کرنے کے لئے صف بستہ ہو جائیں جن کی پشت پنا ہی امریکہ اور اشتراکی روس اپنی مصالح اور خاص اغراض کے ماتحت کر رہے ہیں اور مسلمانوں کو تو یہ دلائی ہے کہ