تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 354 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 354

۳۵۱ نو جوانوں نے نشانہ بازی کی مشق کی اور حضور کے علاوہ ڈاکٹر حشمت اللہ خاں صاحب اور مولوی عبدالرحیم صاحب درد ایم۔اے نے بھی اس میں حصہ لیا۔ازاں بعد حضور نے عصر کی نماز پڑھائی اور پھر معہ اہل بیت و نقدام واٹر ورکس دیکھنے تشریف لے گئے اور قریباً ساڑھے چھ بجے شام واپس کوئٹہ تشریف لے آئے لیے حضرت امیر المومنین کے پر شوکت خطبات جمعہ وعید حضرت امیر المومنین خلیفه این و الثانی المصلح الموعود کی کوٹرین حقیقت افروز تر بیتی تقریریں و مجالس علم و عرفان کو تشریف آوری سے بلوچستان روح پرور درس القرآن ا کی دینی و مذہبی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا جس سے صوبہ بلوچستان کے لئے عموماً اور کوئٹہ کی جماعت کے لئے خصوصاً اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار و برکات کا ایک عظیم الشان دروازہ کھل گیا اور سنگلاخ اور پتھریلی زمین میں علوم ظاہری و باطنی کے شاہسوار کی بدولت حق و حکمت کے رُوحانی چشمے جاری ہو گئے۔حضرت مصلح موعود نے مقامی جماعت کو اپنے کلمات طیبات سے مستفید فرمانے کے لئے نہ صرف احمدی دوستوں کو بکثرت انفرادی ملاقاتوں کے مواقع عطا فرمائے اور مشرف بار یا بی بخش بلکہ اجتماعی طور پر مندرجہ ذیل چار ذرائع بھی اختیار کئے : ۱۔خطبات جمعہ اور عید ۲ تربیتی اجلاسوری میں تقاریر۔مجالس علم و عرفانی کا انعقاد ۴ - درس القرآن - خطبات جمعہ :۔سید نا حضرت مصلح موعود نے کوئٹہ میں منتقد و خطبات ارشاد فرمائے۔ان خطبات میں جو اپنے اندر روح القدس کی تائید کا ایک خاص رنگ لئے ہوئے تھے حضور پُر نور نے متعدد تربیتی تنظیمی مسائل بیان فرمائے اور بے شمار نکات معرفت پر روشنی ڈالی بطور نمونہ اس دور کے بعض خطبات کے چند اقتباسات درج کرنے پر اکتفاء کیا جاتا ہے :- ۱ - " ہماری جماعت کا سب سے پہلا فرض اپنے نفس کی اصلاح ہے اور نفس کی اصلاح کے بعد خدمت خلق ہے جس میں سے مقدم چیز تبلیغ ہے۔بھلا یہ کوئی عقل کی بات ہے کہ ایک طرف الفضل ۲۲ ظهور اگست ھرا ہوا صا۔اس تفریحی سفر کے جملہ انتظامات ڈاکٹر محفور الحق خاں صاحب ۶۱۹۴۸ اور ان کے خاندان کی طرف سے کئے گئے تھے :