تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 228 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 228

۲۲۸ میں منعقد ہوا اور اس میں مسٹر آر پرائس (MR۔R۔PRICE) مسٹر اے۔کے۔کے۔نیہ ( MR۔A۔۔۔NAAR ) ڈاکٹر بدرالدین احمد صاحب اور مولوی محمد سعید صاحب انصاری نے بالترتیب سیرت النبی ، سوانح رسول صحابہ کی آنحضرت سے والہانہ عقیدت اور آنحضرت شہزادہ امن کی حیثیت سے کے عنوان پر خطاب کیا۔مولوی محمد سعید صاحب انصاری کے سوا جنہوں نے ملائی زبان میں تقریر کی باقی سب مقررین نے انگریزی میں لیکچر دیا۔اس جلسہ کے لئے چنگ نام پرنٹنگ کمپنی میسلٹن (CHUNG NAM PRINTING COMPANY JESSELTON) سے چار سو انگریزی اشتہارات چھپوا کر تعلیم یافتہ طبقہ میں تقسیم کئے گئے کے علاوہ ازیں ایک مقامی چینی اخبار میں بھی اعلان کیا گیا۔مولوی محمد سعید صاحب انصاری نے یکم دسمبر شاہ کی رپورٹ میں اس جلسہ کی تفصیلی اطلاع مرکز کو دیتے ہوئے لکھا نارتھ ہو نیو کا ملک ایک پسماندہ ملک ہے اور اس ملک کی روایت میں غالی کبھی کوئی الیسا موقع نہیں آیا جب کسی مذہبی تقریب کو ایسی پبلک صورت دی گئی ہو۔اس لیئے اس ملک کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ توقع رکھنا کہ سامعین کی کثیر یا معقول تعدا د کیسی ایسی تقریب کو مل جاؤ گی قالباً ہے جا توقع سے کم نہیں لیکن پھر بھی سیرت النبی کے اس جلسہ میں باوجود اس دن شدید بارش کے ۴۲ دوست حاضر تھے۔جلسہ کا اثر پبلک پر من حیث المجموع اچھا پڑا اور ایک ایسے ملک میں جو نذہبی تقریبات کو قائم کرنے کے لحاظ سے بے جان سا ملک ہے کیسی حد تک کچھ انفاس حیات بھر نے کا موقعہ مل گیا۔رسالہ PEACE کا اجراء جامت محمدی بونی کی طرف سے مقامی احمدی جماعتوں کو نظم کرنے ان کی معلومات میں اضافہ کرنے اور غیر مسلموں تک پیغام حق پہنچانے کے لئے ماہ فتح / دسمبر میں ایک سہ ماہی رسالہ PEACE مولوی محمد سعید صاحب انصاری کی لئے ماہ کر اوراست نہیں جاری کیا گیا۔یہ رسالہ انگریزی اور ملائی زبانوں میں شائع ہوتا تھا۔اس کے انگریزی حصہ کی ادارت ڈاکٹر بدرالدین احمد صاحب کرتے اور ملائی حصہ مولوی محمد سعید صاحب انصاری ترتیب دیتے تھے۔یہ رسالہ عموماً پانچ سو کی تعداد میں چھپتا تھا اور بور نہیں کے علاوہ سنگا پور اور فلپائن وغیرہ میں بھی سے ر اس اشتہار کی ایک کاپی مولوی صاحب موصوف کے فائل بابت هر ۳ ۱۳۲۹ میں (جو وکالت تبشیر تحریک جدید ربوہ کی تحویل میں ہے آج تک محفوظ ہے ؟ ۲۶۱۹۱