تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 211 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 211

۲۱۱ ول میں بڑے قدر کے جذبات پاتا ہوں (آپ کا اشارہ خصوصیت کے ساتھ مکرم جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب بالقابہ کی طرف تھا ، : اس کے بعد آپ نے ایڈریس کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے فرمایا کہ آج جماعت احمدیہ جس رنگ میں تبلیغ اسلام کا فریضہ ادا کر رہی ہے وہ اپنی نظیر آپ ہے۔میں نے افریقہ میں ان کا کام دیکھا ہے اور آج یورپ میں بھی دیکھ رہا ہوں اور اسن سے بہت متاثر ہوں۔جس رنگ میں قرآن کریم کی اشاعت اور اس کی تعلیم پھیلانے میں آپکی جماعت کوشاں ہے اور جس طرح نوجوانوں کو اسلام کی تعلیم سے آشنا کیا جارہا ہے یہ عرف جماعت احمدیہ کا ہی حصہ ہے اور وہ اس ضمن میں منفرد ہے۔دراصل یہ اسلامی تعلیم ہی ہے جس سے دنیا میں صحیح معنوں میں امن قائم کیا جا سکتا ہے اور یہی ایک گر ہے جسکے ذریعہ ترقی ہوگی۔نائیجیریا میں آپ نے جس رنگت میں اسلام کی عظیم الشان عمارت کی بنیادوں کو پھر سے کھڑا کیا ہے اور سکول اور کالج کھول کر اور مساجد تعمیر کر کے جس طرح اسلامی تعلیم کو رواج دیا ہے آنے والی عمارت میں اسے ستونوں کے طور پر استعمال کیا جائیگا" آپ نے تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ آپ کا یہ کام رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ ان قربانیوں کا بدلہ خدا تعالیٰ آپ کو دے گا۔آج اسلام مظلوم ہے اور اس کو اس مدد کی بہت ضرورت ہے۔پھر خود مجھے اپنے بچپن کا تجربہ ہے کہ ایک وقت میں کسی طرح عیسائیت کے اثر میں گھر گیا تھا مگر ندا تعالیٰ نے میری دستگیری فرمائی اور میکن نے پھر صحیح رستہ پالیا " آپ نے کہا کہ " یورپ کے ممالک میں آپ لوگوں نے جو کام شروع کر رکھا ہے اس میں مشکلات آپ کیو پیش آرہی ہوں گی مجھے ان کا خوب احساس ہے مگر آپ یقین رکھیں کہ خدا آپ کے رتھے ہو گا اور وہ خود آپ کی مدد فرمائے گا۔ہیں اس یقین پر قائم ہوں کہ آخر کار اسلام ہی کی تعلیمات دُنیا میں امن قائم کریں گی اور اس جہاں کے خون اور تفکرات اور جنگ و بدال کے خاتمہ کا سامان اسلام ہی میں مضمر ہے۔اسلام مساوات کا حامی ہے اور یہی