تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 45
۴۵ جہانتک ہندوستانی جماعتوں کا تعلق ہے حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب درد ایم اے نے ہر تیریک اسمیر کو کراچی سے جماعت احمدیہ دہلی کو بذریعہ تار اس کی اطلاع دی جس پر رشید احمد صاحب ملک سکرٹری مجلس خدام الاحمدیہ دہلی نے رجو اُن دنوں نہایت با قاعدگی کے ساتھ اندرون ہند مرکزی اطلاعات بھیجوانے کا اہتمام کر رہے تھے، ہندوستانی جماعتوں کے نام حسب ذیل سرکہ بھیجا :- بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونص على رسوله الكريم و على بعبده السيح الموعود هر مورخه ۳ ستمبر 1ANG 1 بجے شب احباب گرام : السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته احباب کو آج سرکلر بھیجا جا چکا تھا کہ شام کو مولانا عبد الرحیم صاحب درد کی طرف سے کراچی سے تار موصول ہوا کہ امیر المومنین تخلیفہ المسیح الثانی اور تاریخ کو ہو پہنچ چکے ہیں اور خیریت سے ہیں۔الحمد لله دیگر یہ کہ حضور نے جماعت کی ایک فوری اور نہایت اہم مجلس مشاورت لاہور میں مورخہ ستمبر ۹۴ مر بروز اتوار بلائی ہے جس کے لئے جس قدر جماعتوں کو اطلاع پہنچ سکے وہ فوراً اپنے اپنے نمائندگان کو وہاں بھیج دیں بچنانچہ مندرجہ ذیل تار آج یہاں سے ہم نے مختلف جماعتوں کو بھجوا دیا ہے۔امید ہے اس وقت تک آپ کو یہ تاری پہنچ چکا ہوگا اور آپ نے اپنے نمائندگان کو بھیجوانے کا انتظام کر دیا ہو گا اور اپنے گرد و نواح کی سماعتوں کو بھی اطلاع دے دی ہوگی۔