تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 335
جو لیگ کے ساتھ تعلق نہیں رکھتیں اُن کو ملاکر وہ ایک منظم حکومت ہندوستان میں قائم کر سکے گی۔اس خیال کے آنے پر میں نے مزید سوچا اور فیصلہ کیا کہ ایسے لوگ جو لیگ میں شامل نہیں یا ایسے لوگ جنہیں تعصب کی وجہ سے لیگ والے اپنے اندر شامل کرنا پسند نہیں کرتے۔۔ان دونوں قسم کے لوگوں کو چاہیے کہ آپس میں بیل بجائیں اور مل کر گورنمنٹ پر یہ واضح کر دیں کہ خواہ ہم لیگ میں نہیں لیکن اگر لیگ کے ساتھ حکومت کا ٹکراؤ ہوا تو ہم اس کو مسلمان قوم کے تھے ٹکراؤ سمجھیں گے اور جو جنگ ہوگی اس میں ہم بھی لیگ کے ساتھ شامل ہوں گے۔یہ سوچ کر میں نے چاہا کہ ایسے لوگ جو اثر رکھنے والے ہوں خواہ اپنی ذاتی حیثیت کی وجہ سے اور خواہ قومی حیثیت کی وجہ سے ان کو جمع کیا جائے۔دوسرے میں نے مناسب سمجھا کہ کانگریس پر بھی اس حقیقت کو واضح کر دیا جائے کہ وہ اس غلطی میں مبتلا نہ رہ ہے کہ مسلمانوں کو پھاڑ پھاڑ کر وہ ہندوستان پر حکومت کر سکے گی۔اسی طرح نیشنلسٹ خیالات رکھنے والوں پر بھی یہ واضح کر دیا جائے کہ وہ کانگریس کے ایسے حصوں کو سنبھال کر رکھیں اور ان کے خوشوں کو دبائیں جن کا یہ خیال ہو کہ وہ مسلمانوں کو دیا کہ یا ان کو آپس میں پھاڑ پھاڑ کر حکومت کو سکتے ہیں۔یہ سوچ کر میں نے ایک تار نواب صاحب چھتاری کو دیا۔وہ بھی لیگ میں شامل نہیں لیکن مسلمانوں میں بہت رسوخ رکھنے والے آدمی ہیں۔یو پی کے گورنر رہ چکے ہیں اور اب حکومت آصفیہ کے وزیر اعظم کے عہدہ سے واپس آئے ہیں۔اس تار کا جواب آنے پر میں نے انہیں لکھا کہ میرا اب ایسا ایسا ارادہ ہے، کیا آپ اس میں شریک ہو سکتے ہیں۔دوسرا تار میں نے کانگرس سے میل جول کے لئے مسٹر نائیڈو کو دیا۔مسز نائیڈو میری پُرانی واقف ہیں اور وہ ہمیشہ کہا کرتی ہیں کہ میرے دل میں مسلمانوں کا بہت درد ہے اور میں ہندو اور مسلمان میں کوئی فرق نہیں کرتی مگر افسوس کہ انہوں نے تار کا کوئی جواب نہ دیا۔پھر دوبارہ تار دیا گیا تو اس کا بھی جواب نہ دیا جس کے معنی یہ سکھتے کہ وہ اس تحریک میں شامل ہونا پسند نہیں کرتیں جب یہ باتیں ہو چکیں تو میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے جلدی قادیان پہنچنا چاہیئے۔اور اس سکیم کے متعلق مزید کارروائی کرنی چاہئیے۔یہاں پہنچ کر جب میں نے غور کیا تو میرے دل میں تحریک پیدا ہوئی کہ خواب میں میں نے دیکھا ہے کہ صلح اور سمجھوتہ کرانے کے لئے میں بیچ میں ہوں۔بیچ میں ہونے کے یہی معنے نہیں ہوتے کہ ضرور کوئی شخص بیچ میں ہو بلکہ یہ معنے بھی ہوتے