تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 250
کام کام ۳ ہندوستان کی جنگی کوششوں کو خاص اہمیت حاصل ہوگی " سے چونکہ برطانوی ہند کی تاریخ میں یہ پہلی مثال تھی کہ حکومت کے ایک سر بر آوردہ نمائندہ نے ہندوستانیوں کے سیاسی اور ملکی جذبات کی وضاحت و ترجمانی کا فرض اس شجرات اور بے باکی سے ادا کیا ہو۔اس لئے ہندوستان کے سب سیاسی حلقوں نے اس نعرہ آزادی کے بلند کرنے پر چوہدری ظفر اللہ نقاب صاحب کو زبر دست خراج تحسین ادا کیا اور ملک کے مقتدر ہندو اور مسلم پریس نے بکثرت تعریفی مضامین لکھے جن میں سے بعض بطور نمونہ درج ذیل کئے جاتے ہیں :- ۱- اخبار انقلاب" اخبار" انقلاب مورخ ۲۲ فروری شاہ نے " منظف اللہ خان کی صاف گوئی “ کے عنوان سے حسب ذیل ایڈیٹوریل لکھا :۔مرد چودھری سر ظفر اللہ خان نے کامن ولیہ کی کانفرنس منعقدہ لندن) میں جو تقریر فرمائی وہ ہر انگریز اور اتحادی ملکوں کے ہر فرد کے لئے دلی توجہ کی مستحق ہے۔کیا اس ستم ظریفی کی کوئی مثال مل سکتی ہے کہ جس ہندوستان کے پچیس لاکھ بہادر مختلف جنگی میدانوں میں جمعیتہ اقوام برطانیہ کی آزادی کو محفوظ رکھنے کی خاطر لڑ رہے ہیں وہ خود آزادی سے محروم ہے! یہ الفاظ کسی غیر ذمہ دار مقر کی زبان سے نہیں نکلے جس نے مجمع عام میں عوام سر نعرے لگوانے کے لئے یہ طریق بیان اختیار کیا ہو بلکہ ایک ذمہ دار ہندوستانی وفد کے قائد و رہنما کے الفاظ ہیں اور کوئی شخص ان کی سچائی اور درستی میں ایک لمحہ کے لئے بھی شبہ نہیں کر سکتا۔گذشتہ ساڑھے پانچ برس میں ایک موقع بھی نہیں آیا کہ ہندوستان نے بحیثیت مجموعی اور یہ اعتبار عمومی جنگ کے سلسلے میں اپنے واجبات و فرائض کی بجا آوری کا بہتر سے بہتر ثبوت نہ دیا ہو جن جماعتوں نے جنگی مساعی میں پورا اور سرگرم حصہ نہ لیا یا جن کی طرف سے ان کی مخالفت ہوئی اُن کا عذر بھی اس کے سوا کیا تھا کہ ہندوستان کو آزادی نہیں ملی اور آزادی بل جائے تو اس وسیع سر زمین کے لامتناہی وسائل کو اس پیمانے پر جنگ کے لئے حرکت میں لایا جا له الفضل برای فروری مش صفرا کالم ملت به اخبار این دور ( OBSERVER) لنڈن کے سٹاف رپورٹر نے اس تقریر پر یہ تبصرہ کیا کہ " تمام مقررین میں سے زیادہ صاحت گو انڈین ڈیلی گیشن کے قائد سر محمد ظفراللہ خان تھے آپ نے اپنی تقریر میں کہا۔کیا یہ مجیب بات نہیں کہ ہندوستان کے ۲۵لا کہ فرزند کامن ویتنے کی اقوام کی آزادی کی حفاظت کے لئے لڑ رہے ہیں مگر مند ہوتی ہے خود اپنی آزادی کے لئے درخواستیں کر رہا ہے" (ترجمہ)