تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page viii of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page viii

لاہور میں حضور نے تقریر فرماتے ہوئے بو ہے فرمایا کہ اس وقت میں نہیں بول رہا بلکہ خدا میری زبان سے بول رہا ہے۔آج بھی ان الفاظ کی گونج کانوں میں موجود ہے۔دھوئی مصلح موعود کے بعد حضور نے ہر روز مغرب کی نماز کے بعد مسجد مبارک میں بیٹھنا شروع کیا، تا کہ آپ لوگوں کاتزکیہ نفوس اور تربیت کرسکیں۔تقریب روزانہ پی لیس ہوتی۔گرمیوں میں مسجد مبارک کی چھت پر اور سردیوں میں مسجد مبارک کے اندرونی حصہ میں جب حضور سند پر رونق افروز ہوتے تو گویا یوں نظر آتے جیسے چاند ستاروں کے درمیان چپک رہا ہو۔عشاق تکلیف کی پروا کئے بغیر سردیوں اور گرمیوں میں دور دور سے مجلس میں پہنچتے حضور اپنے نکتوں سے نوازتے۔رویا وکشوت و الہامات سُناتے۔قرآن مجید کے معارف بیان فرماتے اور علمی گفتگو سے اس محفوظ کرتے ر وجد کی کیفیاری ہوجاتی جب تو نے ویسے تفسیر کبیر تصنیف فرمائی تو از راہ شفقت خاکسار کو کتابت و طباعت کے انتظام و انصرام کے لئے منتخب فرمایا خاکسار وقتا فوقتاً حضور کی خدمت میں مضمون لینے کے لئے حاضر ہونا بعض اوقات حوالہ جات کے ضمن میں یا اور کوئی بات پوچھنے کے لئے بنانا پڑتا تو دیکھا کہ حضور صبح آٹھ بجے سے کام شروع کر کے رات تین چار بجے تک اور ابض اوقات پانچ بجے تک تصنیف کے کام میں مشغول ہوتے اور اس ضمن میں آپ نے اپنی صحت کا بھی خیال نہ رکھا۔اور اپنی صحت کو خطرے میں ڈال کر آپ نے قرآن مجید کی وہ تغیر دنیا کے سامنے پیش کر دی جو قیامت تک قرآن مجید کی سچائی پر شاہد ناطق ہوئی۔مجلس علم و عرفان میں بھی انتظام کی سعادت نصیب ہوئی۔اور ہر روز حضور کے بیٹھنے کے لئے مسندوں کو رکھوانے ، باہر سے آنے والے احباب کی ملاقات کروانے اور دیگر متعلقہ انتظامات کرنے کا موقعہ ملتا رہا۔فالحمد للہ علی ذلک۔کتاب کے مسودہ پر نظرثانی بھی کافی محنت چاہتی ہے۔یہ محض اللہ تعالے کا احسان ہے کہ اس نے امسال بھی مسودہ پر نظر ثانی کرنے کی توفیق دی اللہ تعالے مکرم سیٹھ محمداعظم صاحب جلد آباد کو ری اب خیر ہے کہ انہوں نے قیمتی وقت شریح کر کے اوّل سے آخر تک مسودہ کو دیکھا اور مکرم مولانا ابو العطاء صاحب اور مکریم شیخ نوراحمد صاحب منیر نے مسودہ کے بعض حصوں کو دیکھا اور مریم قاضی محمد نذیر صاحب ناظر اصلاح و ارشاد بھی قابل شکر یہ ہیں کہ انہوں نے مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد کو مفید اور قیمتی مشوروں سے نواز ایکرم شیخ خورشید احد صاحب نے کاپیاں پڑھنے اور پرو یا نا اہم فریاد کیا جا اما الا ان الجود ہر سال کوشش کی جاتی ہے کہ کتاب میں بیان ہونے والے واقعات کے ساتھ تعلق رکھنے والی تصاویر بھی محفوظ کر دی جائیں۔ان تصاویر کے حصول کے لئے کافی جد و جہد کرنی پڑتی ہے۔امسال مواد اور تصاویر مہیا کرنے میں مندرجہ ذیل اصحاب نے ہمارے ساتھ تعاون فرمایا :- 1- مریم مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل - تکریم شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ امیر جماعت احمدیہ لائل پور