تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 606
DAY تجویز کیا گیا تھا اور جو اس مکان کے قرب کی وجہ سے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے چلہ کشی فرمائی تھی بہترین جگہ تھی کیچڑ تھا اور اس پر مٹی ڈالی جا رہی تھی۔لیکن جس رفتار سے کام ہو رہا تھا اُسے کافی نہ خیال کرتے ہوئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے زیادہ سرگرمی سے کام کرنے کا ارشاد فرمایا اور امداد دینے کے لئے جتنے آدمیوں کی ضرورت کام کرنے والوں نے سمجھی وہ قادیان سے آنے والے قافلے میں سے بھجوا دیئے میونسپلٹی کے ملازمین کے علاوہ ملک نادر خاں صاحب افسر مال لدھیانہ اور میجر حبیب اللہ خانصاحب نے بھی ہر قسم کا انتظام مکمل کرنے میں پوری مستعدی دکھائی۔اور حضرت امیرالمومنین المصلح الموعود کی تشریف آوری سے قبل خدا تعالیٰ کے فضل سے سب انتظامات مکمل ہو گئے۔ایک بچے کی گاڑی سے قادیان کا دوسرا قافلہ جو مولانا ابوالعطار صاحب کی قیادت میں دوسرا قافلہ ۲۰ تبلیغ / فروری کی صبح کو قادیان سے روانہ ہوا تھا، پہنچ گیا اور بآسانی جلسہ میں شریک ہو گیا۔حضرت سید نا لمصلح الموعود پونے دو بجے کے قریب لاہور سے بذریعہ میں تشریف آوری درد ، حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب ، شیخ بشیراحمد صاحب ، ، ایڈووکیٹ اور سیٹھ محمد اعظم صاحب حیدر آبادی بھی تھے۔یہ حضور موٹر سے اترتے ہی جل گاہ میں تشریف لائے اور ظہر و عصر کی نمازیں نہایت خشوع خضوع سے جمع کر کے پڑھائیں۔جلسہ گاہ میں یہ الہامی فقرے موٹے حروف میں لکھ کر نمایاں جگہ پر آویزاں کر دیئے گئے تھے :- سند تیری دعوت کو دُنیا کے کناروں تک پہنچا دے گا " وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائیگا اور قومیں اس سے برکت پائیں گی " نمانو کے بعد تین بجے جلسہ کی کارروائی شروع ہوئی۔سب سے قبل حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا کارروائی کا آغاز ، مراد صاحب نے تلاوت قرآ کرم فرمائی اور وہ بنی اسرائیل کا رکوع و پڑھ جس میں الہ لیا فرماتا ہے جَاء الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقاً۔یہ آیات قرآنیہ چونکہ موقع کے عین مطابق تھیں اس لئے مومنین کے قلوب ان آیات قرآنیہ کے سُننے سے خاص طور پر متاثر ہوئے۔تلاوت قرآن کریم کے بعد حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب درد (سابق امام مسجد لندن) پرائیویٹ سکریٹری حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے حضرت مولوی عبد اللہ صاحب سنوری رضی اللہ عنہ کے قریبی رشتہ دار ہونے کی حیثیت سے ایک مختصر سی تقریر کی ہے پر شائع ہوئی له الفضل " تبليغ / فروری سال صفحه ۱-۲- الفصل ۲ تبلیغ فروری ۲۳ ساله مش ملت ، درد صاحب کی مکمل تقریة الفضل ۲ " ۶۱۹۴۴ 51400