تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 586 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 586

04A جھاڑ کر آگے نکل جائیں تو میں سمجھتا ہوں تبلیغ کا سوال ایک دن میں حل ہو جائے" سے مالی تحریکوں کے ساتھ ساتھ جماعت میں روحانی انقلاب بر پا کرنے کے لئے تسبیح وتحمید اور درود شریف حضور نے بعض اخلاقی اور روحانی رنگ کی تحریکیں بھی فرمائیں مثلا ۱۲ بوست پڑھنے کی اہم تحریک منی میش کو یہ آٹھویں تحریک فرمائی کہ احمدی نمازیں سنوار کر اور باجماعت پڑھیں اور روزانہ کم از کم بارہ دفعہ تسبیح و تحمید اور درود شریف کا التزام کریں۔چنانچہ فرمایا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں۔گلستانِ حَبِيبَنَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ خَفِيفَتَانِ عَلَى النِّسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ - فرماتے ہیں۔دو کھے ایسے ہیں کہ رحمن کو بہت پیارے ہیں۔خَیفَتَانِ عَلَى النِّسَانِ زبان پر بڑے ہلکے ہیں۔عالم ، جاہل ، عورت، مرد ، بوڑھا، بچہ ، ہر شخص ان کلمات کو آسانی سے ادا کر سکتا ہے۔۔۔۔جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تسبیح و تحمید اور تکبیر کی طرف توجہ دلائی ہے۔وہاں تسبیحوں میں سے یہ تسبیح آپ نے بڑی اہم قرار دی ہے۔پس میں جماعت میں تحریک کرتا ہوں کہ ہر احمدی کم سے کم بارہ دفعہ دن میں یہ تسبیح روزانہ پڑھ لیا کرے۔وہ چاہنے تو سوتے وقت پڑھ لے۔چاہے تو ظہر کے وقت پڑھ لے بچا ہے تو عصر کے وقت پڑھ لے۔بچا ہے تو مغرب کے وقت پڑھ لے۔چاہے تو عشاء کے وقت پڑھ لے۔چاہیے تو فجر کے وقت پڑھ لے۔بہر حال ہر احمدی یہ کہ ذکر ہے کہ وہ روزانہ بارہ دفعہ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ پڑھ لیا کرے گا۔اسی طرح دوسری چیز جو اسلام کی ترقی کے لئے ضروری ہے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکات اور آپ کے فیون کا دنیا میں وسیع ہوتا ہے اور ان پر کامت اور فیونی کو پھیلانے کا بڑا ذریعہ درود ہے۔بیشک ہر نماز کے وقت تشہد کے وقت درود پڑھا جاتا ہے مگر وہ جبری درود ہے اور جبری ورود اتنا فائدہ نہیں دیتا جتنا اپنی مرضی سے پڑھا ہوا درود انسان کو فائدہ دیتا ہے۔وہ درود بیشک نفس کی ابتدائی صفائی کے لئے ضروری ہے۔لیکن تقرب الی اللہ کے حصول کے لئے اس کے علاوہ بھی درود پڑھنا چاہئیے۔پس میں دوسری تحریک یہ کرتا ہوں کہ ہر شخص کم از کم باره دفعه روزانہ درود پڑھنا اپنے اوپر فرض قرار دے لے۔۔۔پس جو لوگ محبت اور اخلاص کے ساتھ درود پڑھیں گے وہ ہمیشہ ہمیش کے لئے اللہ تعالے کی برکات سے لے " الفضل " ا ر فتح / دسمبر ۱۳۳۳ به مش صفحه ۵۰۴ ۰