تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 571
۵۵۰ لوگ مایوس نہ ہوتے اور وہ سمجھتے کہ اگر اللہ تعالے کی مشیت نے ایک آدمی ہم سے لے لیا ہے تو اس کے کئی قائم مقام موجود ہیں۔مگر قحط ارتحال ایسی چیز ہے کہ جو لوگوں کے دلوں میں مایوسی پیدا کر دیتی ہے اور جب کام کا ایک آدمی فوت ہوتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ اب کیا ہوگا اور دشمن بھی کہتا ہے کہ اب یہ جماعت تباہ ہو جائے گی۔اب اس کا کام چلانے والا کوئی نہیں لیکن اگر ایک کے بعد کام کر نیوالے کئی موجود ہوں تو پھر نہ اپنوں میں کوئی مایوسی پیدا ہوتی ہے اور نہ دشمن کو نوش ہونے کا موقعہ مل سکتا ہے۔پس اگر جماعت کے دوست اپنی اپنی ذمہ داری کو سمجھتے تو آج جو یہ گھبراہٹ پائی جاتی ہے نہ ہوتی۔اللہ تعالے کا شکر ہے کہ اس نے مجھے بر وقت سمجھ دی اور میں نے نوجوانوں کو زندگیاں وقت کرنے کی تحریک کی جس کے ماتحت آج نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن ہمارا کام بہت وسیع ہے۔ہم نے دنیا کو صحیح علوم سے آگاہ کرنا ہے اور اس کے لئے ہزار ہا علماء درکار ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سنت تھی کہ جب کبھی سلسلہ کے لئے غم کا کوئی موقعہ ہوتا۔آپ دوستوں سے فرماتے کہ دعائیں کرو اور استخارے کرو تا اللہ تعالے دلوں سے گھبراہٹ دور کر دے اور بشارات دے کر دلوں کو مضبوط کر دے ہیں آپ لوگ بھی آئندہ چند دنوں تک متواتر دعائیں کریں مخصوصاً آج کی رات بہت دعائیں کی بھائیں کہ اگر جماعت کے لئے کوئی اور ابتلاء مقدر ہوں تو اللہ تعالیٰ انہیں ٹال ہے اور اگر تمہارا خیال غلط ہو تو دلوں سے دہشت کو دور کر دے اور اپنے فضل سے ایسی بچی بشارتیں عطا کرے کہ جن سے دل مضبوط ہوں اور کمزور لوگ تھوکر سے بچ جائیں۔پس خوب دعائیں کرد اور اگر کسی کو خواب آئے تو بتائے خصوصاً صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام۔کے افراد بہت دعائیں کریں۔وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ استلام کا زمانہ پایا اور انہیں موقعہ ملا کہ وہ حضور علیہ السلام کی پاک صحبت میں رہے ، خاص طور پر میرے مخاطب ہیں۔وہ آج رات بھی اور آئندہ بھی بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعا لئے جماعت کو ایسے واقعات اور ابتلاؤں سے بچائے جو کمزوروں کے لئے ٹھوکر کا موجب ہو سکتے ہیں اور جن سے افسردگی پیدا ہوتی ہے کہ یہ دین کی فتح کے دن ہیں اور ان دنوں میں افسردگی نہیں ہونی چاہیئے۔بلکہ دوں میں ایسا تم میں ہونا چاہیئے کہ جس کا تخت دوست بڑھ بڑھ کر قربانیاں کرسکیں " سلہ + له الفضل" یکم شہادت / اپریل مش صفحه ۱ - ۰۲ / —