تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 543 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 543

کروم تین بجے بعد دوپہر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی طرف سے بذریعہ فون امیر مقامی حضرت مولوی شیر علی صاحب کے نام ان الفاظ میں پہنچی کہ ہمشیرہ سیدہ اسم طاہر احمد صاحبہ کو اڑھائی بجے اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس بلا لیا۔اناللہ وانا الیہ راجو اران بعد گیارہ بجے شب کے قریب حضرت خلیفہ ربیع الثانی المصلح الموعود اور دیگر افراد خاندان حضرت سیدہ کی نعش مبارک سے کرتی دیاں پہنچ گئے۔اس وقت ایک بہت بڑا مجمع دو میل سے زیادہ لمبی سڑک پر بٹالہ کے موڑ سے لے کہ مسجد مبارک تک پھیلا ہوا تھا اور حد نگاہ تک خلقت ہی خلقت نظر آتی تھی۔لاری احمدیہ چوک میں پہنچی تو نعش چار پائی پر رکھ کر ان کے مکان میں لے جائی گئی۔حضرت امیر المومنین المصلح الموعود بھی چار پائی اُٹھانے والوں میں شامل تھے۔حضرت سیدہ مرحومہ کو وفات کے بعد لاہور ہی میں غسل دے دیا گیا تھا اور جناب شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ کی کوٹھی واقع ٹمپل روڈ لاہور) کے زنانہ صحن میں روانگی سے قبل حضور نے لاہور کی جماعت کے ساتھ نماز جنازہ پڑھائی۔قادیان پہنچ کر رات کو احتیاطاً مرحوم مغفورہ کی چارپائی کے نیچے اور ساتھ برف رکھ دی گئی۔اور رات کو مستورات کے ذریعہ پہرہ کا بھی انتظام کرا دیا گیا۔دن چڑھتے ہی ستورات زیارت کے لئے آنا شروع ہو گئیں اور دس بجے سے لے کر تین بجے بعد دوپہر تک نہ صرف قادیان اور بیرو نجات سے آئی ہوئی خواتین بلکہ ارد گرد کے دُور دُور کے دیہات تک کی ہزاروں خواتین نے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے زیر انتظام نہایت ہی اخلاص اور محبت سے اپنی بزرگ خاتون کی آخری زیارت کی۔اس وقت تک لاہور، لدھیانہ، فیروز پور ، کپور تھلہ، امرتسر، سیالکوٹ ، گورداسپور وغیرہ مقامات کے بہت سے احباب بھی جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچ چکے تھے۔اور مسجد مبارک کے چوک سے لے کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے باغ تک ہزار ہا افراد کا اجتماع ہو چکا تھا۔ھ بجے کے قریب حضرت امیر المومنین الصلح الموعود اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے افراد نیز حضرت سیدہ مرحومہ مغفورہ کے برادران حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب و حضرت میجر سید حبیب الله شاہ صاحب نے جنازہ اُٹھایا۔نماز جنازہ کا انتظام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام کے باغ میں بجانب مغرب کیا گیا تھا۔جہاں سیدھی صفیں باندھنے کے لئے زمین پر سفیدی سے خط کھینچ دیئے گئے تھے۔احمدیہ چوک میں جنازہ ه " الفضل " ، رامان / مارش