تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 371 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 371

٣٦٠ اور فتوحات حاصل کی ہیں۔اس پر حضور نے سوچا کہ گو یہ ایک تکلیفتادہ امر ہے کہ انسان دوسروں کے کندھوں پر پڑھ کر آئے اور بظاہر یہ ایک معیوب سا فعل معلوم ہوتا ہے لیکن بہر حال جب تک ہمارا مقابلہ بھی دشمن سے ایک جنگ کے رنگ میں ہی ہے اگر چہ جسمانی نہیں بلکہ روحانی جنگ ہے اور پہلے انبیاء نے بھی کہا ہے کہ آخری زمانہ میں خدا تعالے کے فرشتوں اور شیطان کی آخری جنگ ہوگی تو کوئی وجہ نہیں کہ اگر دنیوی جنگیں نفرس کے حملہ میں پالکیوں میں بیٹھ کر لڑی گئی ہیں تو میں بھی اسی رنگ میں شامل نہ ہوں " اس خیال کے آنے پر حضور نے فیصلہ کیا کہ اس تکلیف کے باوجود میں خود جمعہ کے لئے جاؤں اور تحریک جدید کے نئے سال کے لئے اسی رنگ میں تحریک کروں جیسے گذشتہ سالوں میں ہمیشہ تحریک کرتا چلا آیا ہوں تا کہ اس فیصلہ کے مطابق حضور آرام کرسی پر بیٹھ کر جیسے چند دوستوں نے اٹھایا ہوا تھا مسجد قبلی میں تشریف لائے اور بیٹھ کر ایک نہایت لطیف اور پر جلال خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا بلکہ جس میں تحریک جدید کے سال نہم کا اعلان فرمایا اورتحریک جدید کے بنیادی اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ۔تحریک جدید سے میری غرض جماعت میں صرف سادہ زندگی کی عادت پیدا کرنا نہیں بلکہ میری غرض انہیں قربانیوں کے تنور کے پاس کھڑا کرنا ہے تاکہ جب ان کی آنکھوں کے سامنے بعض لوگ اس آگ میں کود جائیں تو ان کے دلوں میں بھی آگ میں کودنے کے لئے جوش پیدا ہو۔اور وہ - بھی اس جوش سے کام لے کر آگ میں کود جائیں اور اپنی جانوں کو اسلام اور احمدیت کے لئے قربان کر دیں۔اگر ہم اپنی جماعت کے لوگوں کو اس بات کی اجازت دے دیتے کہ وہ باغوں میں آرام سے بیٹھے رہیں تو وہ گرمی میں کام کرنے پر آمادہ نہ ہو سکتے اور بزدلوں کی طرح پیچھے ہٹ کر میٹھے جاتے۔مگر اب جماعت کے تمام افراد کو قربانیوں کے تنور کے قریب کھڑا کر دیا گیا ہے تاکہ جب اُن سے قربانیوں کا مطالبہ کیا جائے تو وہ اپنی جان کو قربان کرتے ہوئے آگ میں کود جائیں۔چنانچہ جب قربانی کا وقت آئیگا اُس وقت یہ سوال نہیں رہیگا کہ کوئی مبلغ کب واپس آئیگا۔اُس وقت واپسی کا سوال بالکل محبت ہو گا۔دیکھ لو علی سائیوں نے جب تبلیغ کی تو اسی رنگ میں کی۔تاریخوں کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جب کوئی حواری یا کوئی ان شخص کسی علاقہ میں تبلیغ کے لئے گیا تو پھر یہ نہیں ہوا کہ وہ دائیں الفضل۔ما تاهه الفصل ومبر ۶۱۹۲۰۲