تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 4 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 4

ایک خوبی دنیا کا نہیں تھا جسکو علیم نہ ہو کہ اشر تعالی دی اس ایک انقلاب پیدا کرنا چاہتا ہے۔یکدم بغیر اس کے کہ پہلے کوئی شام ہو بغیر اس کے پہلے کوئی اندار ہو ، بغیر اس کے کہ پہلے کوئی اعلان ہو ، ایک شخص میں کو خود بھی یہ معلوم نہ تھا کہ کیا ہونے والا ہے خدا نے اُس کو جگایا اور کہا کہ ہم دنیا میں ایک نئی زمین اور نیا آسمان بنانا چاہتے ہیں اور تم کو اس زمین اور آسمان کے بنانے کے لئے معمار مقرر کرتے ہیں۔" لا نبی کے بلائے جانے کے بعد دنیا میں جو بیج بوئے ہوئے ہوتے ہیں وہ پھر نئی جد و جہد شروع کر دیتے ہیں۔نبوت خلافت کا جامہ پہن لیتی ہے اور خلافت کے ذریعہ پھر خدا کے لئے نئے قلوب کی فتح شروع ہو جاتی ہے۔یہی اس زمانہ میں ہوا۔اور جب ہم نے ایک جشن منایا، ایک منوشی کی تقریب سرانجام دی تو کسان کی زبان میں ہم نے یہ کہا کہ ہم نے پہلی فصل کاٹ لی۔مگر کیا جانتے ہو کہ دوسرے لفظوں میں ہم نے کیا کہا؟ دوسرے لفظوں میں ہم نے یہ کہا کہ آج سے پچاس سال پہلے جو ایک بیج بویا گیا تھا ، اُس بیج کی فصل ہم نے کاٹ لی۔اب ہم ان بیجوں سے جو پہلی فصل سے تیار ہوئے تھے ایک نئی فصل ہونے لگے ہیں۔اس عظیم انسان کام کے آغاز کے بعد تم سمجھ سکتے ہو کہ تم پر کتنی عظیم الشان ذختہ داریاں عائد ہو گئی ہیں۔تم نے اب اپنے اوپر یہ ذمہ داری عائد کی ہے کہ جس طرح ایک بیچ بڑھ کر اتنی بڑی فصل ہو گیا اسی طرح اب تم ان بیجوں کو بڑھا گچی جو اس فصل پر تم نے بوئے ہیں اور اسی رنگ میں بڑھاؤ گے جس رنگ میں پہلی فصل بڑھی۔پس ہم نے حیشن مسترت منا کر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ جس طرح ایک بیج سے لاکھوں نئے بیج پیدا ہو گئے تھے۔اسی طرح اب ہم ان لاکھوں بیجوں کو از سر نو زمین میں ہوتے ہیں جس کے معنی یہ ہیں کہ پچھلے پچھلیش یا پچانش سال میں جس طرح سلسلہ نے ترقی کی ہے اسی طرح اتنے ہی گئے اگلے پچھیں یا پچاس سال میں ہم آج کی جماعت کو بڑھا دیں گے۔یہ کوئی معمولی ذمہ داری نہیں جو تم نے اپنے اوپر عائد کی۔گذشتہ پچاس سال میں ایک بیج سے لاکھوں بیچے بنے تھے۔اب جب تک اگلے پچاس سال میں ان لاکھوں سے کہ وڑوں نہیں نہیں گے اس وقت تک ہم اپنی دفتہ داری سے سبکدوش نہیں سمجھے جائیں گے۔غرض اس جشن کے منانے سے ہم نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہم نے پہلی فصل کاٹ لی اور نئے سرے سے اس سے حاصل شدہ بیجوں کو زمین میں ڈال دیا۔میرا تو جسم کا ذرہ ذرہ کانپ جاتا ہے۔جب مجھے یہ خیال آتا ہے