تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 211 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 211

۲۰۴ حیثیت میں مسلمانوں کی تعداد بڑھاتے جائیں جو ان کی اصلی غرض ہے۔مگر اہل توحید اصحاب یہ کام اپنے ذمہ لیں کہ مسلمانوں میں جو رسوم شرکیہ رائج ہو چکی ہیں وہ اُن کی اصلاح پر توجیہ کریں تاکہ وہ لوگ صحیح معنیٰ سے عند اللہ مسلمان ہو جائیں۔پس دونوں فریق اپنا اپنا کام کرتے جائیں۔ہمارے مشورہ پر عمل کریں تو دونوں اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں “ لے زکیه خانم صاحبه بنت شیخ محمد لطیف صاحب نے گرلز سکول قادیان زکیہ صنعتی سکول قادیان کے نزدیک اپنے سرمایہ سے ایک صنعتی سکول جاری کیا جس کا افتاح حضرت ام المومنین نے ۱۵ تبوک استمبر یہ پیش کو فرمایا۔اس موقعہ پر حضرت ام ناصر احمد صاحب ، حضرت +190 ام طاہر احمد ، حضرت ام مظفر احمد صاحب اور صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ بھی موجود تھیں۔خاندان مسیح موعود کی خواتین ہی نے نہیں خود حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے بھی سکول کے صنعتی نمونوں کو پسند فرمایا ہے حضرت مولوی محمد دین صاحب سابق ہیڈ ماسٹر چوںکو تیرا کی سکھانے کیلئے تالاب کی تہ ا ا تعلیم الاسلام ہائی سکول کی تحریک اور حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی مساعی جمیلہ کے نتیجہ میں محلہ دارالعلوم میں بچوں کو تیرا کی سکھانے کے لئے ایک تالاب تعمیر کیا گیا۔جس کا افتتاح اراضا / اکتوبر میش کو ہوا۔اس تقریب پر تلاوت و نظم کے بعد حضرت مرزا شریف احمد صاحب نے تقریر فرمائی جس میں بتایا کہ " اس کے متعلق سب سے پہلے تحریک مولوی محمد الدین صاحب سابق ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول نے کی تھی اور یہ ضروری سمجھا گیا کہ اس تحریک کو عملی صورت دی جائے مگر اس کے لئے کوئی فنڈ نہ تھا۔باوجود اس کے اسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش شروع کر دی گئی اور یہ تالاب سکول کے طلباء نے خود کھودا۔اس وقت یہ خیال تھا کہ کچا تالاب کام دے بھائے گا۔صرف ارد گرد کی دیواریں پختہ کرالی جائیں۔لیکن جب تعمیر شروع ہوئی تو بعض دوستوں نے مشورہ دیا کہ جب تک فرش بخند ہ ہو تالاب نہانے کے قابل نہ بنے گا۔اس لئے تعمیر کے وقت دیواروں کے ساتھ ہی فرش بھی پختہ تیار کیا گیا۔اس وقت اخراجات سپورٹس فنڈ کے چندہ سے اور باقی قرض لے کر پورے اہلحدیث ۲ شعبان المعظم ١٣٥٩ يجرى مطابقة استمبر ١٩٢ : صفحه۔" الفضل" ۱۵ توک استمبر الله مش صفحه ۲ کالم ۲