تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 213 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 213

۲۰۰ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ مجھے اس حوالہ کو پڑھ کر بہت خوش ہوئی کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جب کوئی ماہر نفسیات بانی سلسلہ احمدیہ کے الہامات کا تجزیہ قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں کرے گا اور صحیح تجزیہ کرے گا تو وہ لازماً احمدیت کی صداقت کا قائل ہو جائیگا پس پر نصیحت علامہ اقبال مرحوم کی ہمارے لئے نہایت ہی مفید ہے۔اگر کوئی شخص غلط تجزیہ کرے گا تو ہماری زبان اور قلم سلامت ہیں۔ہم جواب دیں گے اور بتائیں گے کہ یہ تجزیہ تمہارا غلط ہے۔۔۔۔ہم تو کہیں گے کاش بہت سے ایسے لوگ کھڑے ہوں۔اگر ایسے لوگ کھڑے ہوں گے تو وہ یقیناً احمدی جماعت کی تائید کرنے والے ہوں گے اور ہماری ترقی کا موجب ہوں گے۔اور اگر وہ تعصب سے کام لیں گے تو پھر بھی ہمارے لئے کامیابی ہی کی صورت نکلے گی۔کیونکہ ہم اُن کی کمزوریاں ظاہر کریں گے اور دنیا کو پتہ لگ جائے گا کہ ہمارا مقابلہ کرنے والا خواہ کسی رنگ میں بھی پیش ہو وہ صداقت سے دور ہوتا ہے اور تین سیادی کمزوریوں میں مبتلا ہوتا ہے۔۔۔میرے نزدیک۔۔۔جو باتیں ایک رنگ میں ہمارے فائدہ کی ہوں ان پر خدا تعالے کا شکر ادا کرنا چاہیئے۔اور ایسے لوگوں کا ممنون ہونا چاہیے جو کہ دانستہ یا نادانستہ سچائی کے معلوم کرنے کے لئے ایک رستہ کھولتے ہیں " سے " الفضل » ۱۳ جنوری ۱۹۵۳ئه صفحه ۳ : | ļ