تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 527 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 527

تاریخ احمدیت - جلد ا ۵۱۳ اور جب ڈھانا شروع کیا تو غیظ کا یہ عالم تھا۔ہندوؤں سے ہے نہ سکھوں سے نہ سرکار سے ہے گلہ رسوائی اسلام کا احرار سے ہے۔حضرت امام جماعت احمدیہ کو مولوی مولوی ظفر علی خان صاحب نے صرف مجلس احرار کی تذلیل و تحقیر ہی نہیں کی بلکہ ان کی ظفر علی خان صاحب کا خراج تحسین خلاف احمدیت سرگرمیوں پر بھی زبر دست تنقید کی اور جماعت احمدیہ کی تبلیغی خدمات کو خراج تحسین ادا کیا۔چنانچہ احراری لیڈر مولوی مظہر علی صاحب اظہر اپنی کتاب ” ایک خوفناک سازش " میں لکھتے ہیں۔”مولوی ظفر علی خاں) نے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا۔احمدیوں کی مخالفت کی آڑ میں احرار نے خوب ہاتھ رنگے۔احمدیوں کی مخالفت کا احرار نے محض جلب زر کے لئے ڈھونگ رچا رکھا ہے۔قادیانیت کی آڑ میں غریب مسلمانوں کی گاڑھے پسینہ کی کمائی ہڑپ کر رہے ہیں۔کوئی ان احرار سے پوچھے۔بھلے مانسو ! تم نے مسلمانوں کا کیا سنوارا کون سی اسلامی خدمت تم نے سرانجام دی ہے کیا بھولے سے بھی تم نے تبلیغ اسلام کی۔احرار یو ! کان کھول کر سن لو۔تم اور تمہارے لگے بندھے مرزا محمود کا مقابلہ قیامت تک نہیں کر سکتے۔مرزا محمود کے پاس قرآن کا علم ہے تمہارے پاس کیا خاک دھرا ہے۔تم میں ہے کوئی جو قرآن کے سادہ حرف بھی پڑھ سکے ؟ تم نے کبھی خواب میں بھی قرآن نہیں پڑھا۔تم خود کچھ نہیں جانتے تم لوگوں کو کیا بتاؤ گے مرزا محمود کی مخالفت تمہارے فرشتے بھی نہیں کر سکتے۔مرزا محمود کے پاس ایسی جماعت ہے جو تن من دھن اس کے ایک اشارہ پر اس کے پاؤں میں نچھاور کرنے کو تیار ہے تمہارے پاس کیا ہے گالیاں اور بد زبانی۔تف ہے تمہاری غداری پر۔لاہور میں مسجد شہید ہوئی تم ٹس سے مس نہ ہوئے۔۔۔۔۔سوائے چند تنخواہ دار اور بھاڑے کے ٹٹوں کے تم کسی کو جیل خانہ نہیں بھجوا سکے۔مرزا محمود کے پاس مبلغ ہیں مختلف علوم کے ماہر ہیں دنیا کے ہر ایک ملک میں اس نے جھنڈا گاڑ رکھا ہے۔میں حق بات کہنے سے باز نہیں رہ سکتا۔یہ میں ضرور کہوں گا کہ اگر تم نے مرزا محمود کی مخالفت کرنی ہے تو پہلے قرآن سیکھو۔مبلغ تیار کرو عربی مدرسہ جاری کرو۔قادیان میں دو چار مفسدہ پرداز بھیجنے سے کام نہیں چلتا یہ تو چندہ بٹورنے کے ڈھنگ ہیں۔اگر مخالفت کرنی ہے تو پہلے مبلغ تیار کرو۔غیر ممالک میں ان کے مقابلہ میں تبلیغ اسلام کرد۔۔۔۔یہ کیا شرافت ہے کہ۔۔۔مرزائیوں کو گالیاں دلوا دیں۔کیا یہ تبلیغ اسلام ہے؟ یہ تو اسلام کی مٹی خراب کرتا ہے "۔مجلس احرار اور مسلم پریس مسلم پریس نے آج تک کسی تحریک کے خلاف اتنی قوت و ۴۱۸ شدت اور جوش و خروش سے احتجاج نہیں کیا تھا جتنا احرار