تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 495 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 495

احمدیت۔جلد ا کیونکہ وہ خلیفہ کا حکم نہیں اور نہ وہ حکومت کا حکم ہے کیونکہ قانوناً ہمیں مخاطب نہیں کیا گیا۔حکومت اگر تعاون سے کام کرتی تو یقینا یہ سوال نہ پیدا ہوتا۔اب اگر حکومت یہ طریق اختیار کرے گی۔تو چونکہ جماعت کے خیالات کی رو ادھر منتقل ہو چکی ہے۔وہ یقیناً ایسے حکم کو نہیں مانے گی اور حکومت کو اس سے ذرہ بھر بھی فائدہ نہیں ہو گا۔حکومت پنجاب کی طرف سے غلطی کا اعتراف حضرت خلیفتہ المسیح الثانی" کے زبر دست احتجاج نے حکومت پنجاب کو بالا خراپنی غلطی کا اعتراف کرنے پر مجبور کر دیا چنانچہ سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے اپنے ایک مفصل مضمون میں اعلان فرمایا۔حکومت پنجاب نے اس امر کو تسلیم کر لیا ہے کہ جاری شدہ سرکلر کی ذمہ داری امام جماعت احمدیہ پر عائد نہیں ہوتی اور یہ کہ اگر حکومت کو نوٹس جاری کرنے کے وقت اس بات کا علم ہو تاکہ یہ سرکلر ناظر امور عامہ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے تو وہ امام جماعت احمدیہ کو یہ نوٹس نہ دیتی کہ وہ اس سر کلر کو واپس لیں۔بلکہ وہ اس شخص کو مخاطب کرتی جس کی طرف سے وہ سر کلر جاری ہوا تھا۔حکومت نے اس بات کو بھی تسلیم کیا ہے کہ جو سر کلر جاری کیا گیا تھا وہ حکومت کے نوٹس سے قبل ہی منسوخ کیا جا چکا تھا اور یہ کہ اگر اسے اس منسوخی کا بروقت علم ہو جاتا تو پھر حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس جاری ہی نہ کیا جاتا۔اسی طرح حکومت نے اس امر کا بھی اظہار کیا ہے کہ اس نوٹس سے یہ مراد ہرگز نہیں تھی کہ حکومت کے نزدیک امام جماعت احمدیہ نے سول نافرمانی یا کسی خلاف امن فعل کے ارتکاب کا ارادہ کیا ہے۔حکومت پنجاب کی ان۔۔۔چٹھیوں کے علاوہ نائب وزیر ہند نے مولوی عبد الرحیم صاحب 1 در د امام مسجد احمد یہ لنڈن کو جنہیں میں نے اس معاملہ میں حکومت برطانیہ کو توجہ دلانے کے لئے مقرر کیا تھا ایک خط کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ حکومت ہند کی طرف سے انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب اور اس کے افسروں نے اس معاملہ میں جو کچھ بھی کیا ہے اس کے کرتے وقت ان کے ذہن کے کسی گوشہ میں یہ بھی خیال نہ تھا کہ وہ کوئی ایسا کام کریں جس سے جماعت احمدیہ کے جذبات کو۔۔۔۔۔کسی طرح ٹھیس لگے اور انہوں نے درد صاحب کو اس خط میں یہ یقین بھی دلایا ہے کہ حکومت کے اس فعل میں قطعا کوئی غرض یا نیت نہ تھی کہ جماعت احمدیہ کی کسی قسم کی تحقیر ہو یا اس کے امام کے احترام میں کسی قسم کا فرق آئے " - 2