تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 425
تاریخ احمدیت جلد ؟ پیش کیا جائے گا کہ گاندھی جی چونکہ سخت اذیت پا رہے ہیں اس لئے کام سب بند کر دینا چاہئے۔اور اپنے اپنے مبلغ واپس منگوا لینے چاہئیں آریہ اپنے گھروں کو چلے جائیں اور مسلمان اپنے گھروں میں۔مگر آپ اس کے جواب میں یہ کہیں کہ آپ لوگ ہیں ہزار مسلمان آریہ بنا چکے ہیں۔ان میں ہزار کو آپ کلمہ پڑھا کر مسلمان کر دیں تو ہم اپنے گھروں میں آجائیں گے اور آپ اپنے گھروں میں آجا ئیں درنہ جب تک میں ہزار اشخاص اسلام میں واپس نہیں آتے اس وقت تک ہماری تبلیغ جاری رہے - چنانچہ ایسا ہی ہوا۔جب ہمارے نمائندے گئے تو انہوں نے یہی امر پیش کیا کہ آپ میں ہزار مسلمان آریہ کر چکے ہیں۔جب تک آپ انہیں واپس نہیں کرتے ہم تبلیغ سے کس طرح رک سکتے ہیں اور اگر صلح کرلیں تو اس کے یہ معنے ہیں کہ ہم گھاٹے میں رہے آریہ بھلا اس بات کو کب تسلیم کر سکتے تھے کہ ہم ہیں ہزار لوگوں کو کلمہ پڑھا کر اسلام میں واپس کر لیں وہ نہایت مایوس ہوئے اور سوامی شردھانند جی نے کہا بات بالکل صاف ہے اگر اس پر بھی کوئی نقصان پہنچنے کا احتمال ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں عجیب بات یہ ہوئی کہ ہماری یہ بات بعض مسلمان سیاسی نمائندوں کی سمجھ میں آگئی اور وہ کہنے لگے کہ برابری تو تب ہی ہوتی ہے جب میں ہزار لوگ اسلام میں واپس ہوں۔جمعیۃ العلماء" کا نمائندہ بھی وہاں موجود تھا اس نے بڑے جوش سے سوامی شردھانند جی کو کہا کہ ان احمدیوں کی ہستی ہی کیا ہے۔انہیں چھوڑ یئے اور ہم سے معاہدہ کیجئے۔میں سات کروڑ مسلمانوں کی طرف سے آپ سے معاہدہ کروں گا کہ وہاں کوئی مسلمان تبلیغ نہیں کرے گا۔سوامی جی حقیقت سے خوب واقف تھے وہ کہنے لگے مولانا آپ کے وہاں پچاس مبلغ ہوں تو حرج نہیں لیکن اگر ایک احمدی مبلغ بھی وہاں موجود ہو تو اس کا رہنا خطرناک ہے۔یہ باتیں ہیں جن کی وجہ سے آریہ غصے سے بھرے ہوئے ہیں۔ادھر عیسائی الگ مخالف ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے مشنوں کو جس قدر نقصان پہنچ رہا ہے سب احمدیوں کی وجہ سے ہی ہے۔اچھوتوں میں ہم جو تبلیغ کرتے ہیں۔اس کی وجہ سے بھی انہیں دشمنی ہے۔چنانچہ اس وقت تک سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں اچھوت ہماری جماعت میں شامل ہو چکے ہیں اس کا بھی انہیں غصہ ہے پھر یہ کوششیں نہ صرف اندرون ہند میں بلکہ بیرون ہند میں بھی ہماری طرف سے جاری ہیں۔گزشتہ دنوں چرچ آف انگلینڈ کی طرف سے ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی۔اس میں سات مختلف مقامات پر افریقہ کے ذکر میں بیان کیا گیا ہے کہ احمدیوں نے عیسائیت کی ترقی کو نقصان پہنچایا ہے۔غرض ان حالات کی وجہ سے مسلمان۔عیسائی اور آریہ تینوں قومیں متحد ہو کر ہمیں مٹانا چاہتی ہیں۔اقتصادی مخالفت پھر ہماری جماعت کی موجودہ مخالفت میں اقتصادی تغیرات کا بھی دخل ہے کیونکہ مالدار طبقہ ہمیشہ غرباء کو لوٹتا رہتا ہے اور ہماری جماعت اس تحریک کی مخالف ہے اس کا لازمی