تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 344 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 344

٣٣٠ تاریخ احمدیت۔جلد ۷ سرمایه دار طاقتیں چند انسانوں کو خرید کر غریب و فاقہ مست قوم پر من مانے طریق پر حکومت کریں گی۔جسے غریب نہایت سادہ لوحی سے نمائندہ حکومت کے گا"۔ملک کی سیاسی آزادی کے بعد ہند و سرمایہ مسلمانوں کو ابدی غلام بنا لینے کے منصوبے داروں کے ہاتھ میں کٹھ پتلی بن کے رہ جانے بلکہ ابدی غلام بن جانے کا خطرہ اس وجہ سے حقیقت میں بدلتا جارہا تھا کہ کانگریس کے ہندو لیڈر مثلاً جواہر لال صاحب نبرد وغیرہ مسلمانوں کی سیاسی تنظیموں (مسلم لیگ “ اور ”مسلم کانفرنس " کو) محض فرقہ پرست جماعتیں قرار دے کر ان کو خاطر میں نہ لاتے تھے اور ان کا نعرہ یہ تھا کہ اس ملک میں دو طاقتیں ہیں کانگریس اور انگریز "۔اسی بناء پر ان کی جدوجہد کا اصل محور یہ تھا کہ حکومت انگریزی کانگریس کو ملکی اقتدار کی باگ ڈور سونپ دے۔کانگریس انتقال اقتدار کے بعد تمام فرقہ وارانہ الجھنیں سلجھانے میں کامیاب ہو جائے گی۔چنانچہ "مہاتما گاندھی نے ۳۰ / نومبر ۱۹۳۷ء کو اقلیتی سب کمیٹی کے اجلاس میں اعلان کیا۔اگر ملک کو غیر مشروط طور پر کانگریسی اکثریت کے حوالے کر دیا جائے تو فرقہ وارانہ مسئلہ خود بخود حل ہو جائے گا"۔یہ فرقہ وارانہ مسئلہ "خود مسلمانوں کی شدھی کے ذریعہ سے فرقہ وارانہ مسئلہ کا حل بخود" کس طرح حل ہو جائے گا؟ اس سوال کا جواب ہندو سنگھٹن کے مشہور حامی لالہ ہردیال ایم۔اے کے الفاظ میں یہ ہے۔" جب ہندو سنگھٹن کی طاقت سے سوراجیہ لینے کا وقت آئے گا تو ہماری جو نیتی (پالیسی) عیسائیوں اور مسلمانوں کی طرف ہوگی۔اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔اس وقت باہمی سمجھوتہ وغیرہ کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ہندو مہاسبھا صرف اپنے فیصلہ کا اعلان کرے گی کہ نئی ہندو ریاست میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے کیا فرائض اور حقوق ہوں گے اور ان کی شدھی کے کیا شرائط ہوں گی"۔ایک آریہ سماج نے جو دیش بھگتی ، امن اور رواداری کے مدعی تھے یہ لکھا۔یہ ملک آریوں کا ہے گو آج ہم غیروں کے ماتحت ہیں مگر کسی کے دن یکساں نہیں رہتے۔وقت آئے گا کہ جب یہاں پھر سے آریوں کا راج ہو گا۔یاد رکھو جس طرح رشی دیانند کے خون سے ہندوستان میں لاکھوں آریہ بیر پیدا کر دیئے ہیں۔جن کے بہادرانہ کارناموں کی آج سارے ملک میں دھوم مچ رہی ہے اور جن کی سرگرمی اور بہادری سے آج اسلام تھر تھر کانپ رہا ہے (مہاراج کیوں نہیں ؟ ناقل) اسی طرح کل کو جب آریہ جرنیل سوامی شردھانند کا پو ترخون رنگ لائے گا تو دیکھنا اسلام