تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 342
تاریخ احمدیت۔جلد ؟ ۳۲۸ سمجھتا ہے آئے دن ہندو چھوت چھات سے ذلت بھی کرتا ہے اور اقتصادی لوٹ کھسوٹ بھی کرتا ہے اب مرکز میں اسے اور موقعہ مل گیا تو مسلمانوں کی موت یا زندگی موت سے بد تر بنے گی"۔مسلمان اعلانیہ اپنے مصائب کی وجہ ہندوؤں کی چھوت چھات اور ہندو ساہو کاروں کی بد دیانتیاں قرار دیتے ہیں۔وہ ملوکیت کے ہاتھوں میں بھی کھیلنے کو تیار ہیں۔بشرطیکہ انہیں انسان کی طرف سے دی ہوئی تکالیف سے چھٹکارا پانے کی امید دلائی جائے۔برطانی شہنشاہیت ہمارے برادران وطن کے سلوک سے زیادہ بری نہیں " -1 میں کانگریسی مسلمان کی طرح صرف مسلمان ہی کو ہندوستان کی غلامی کا باعث قرار دیتا تھا۔لیکن ہندوؤں کے نفرت زا سلوک یعنی چھوت کا مجھ پر گہرا اثر تھا۔اس لئے حب الوطنی کا جوش کبھی ذرا تھمتا تو کبھی کبھی خیال بھی آتا کہ مسلمان بھی آخر انسان ہے ہندو کے موجودہ سلوک کی موجودگی میں مسلمان سے اتحاد کی خواہش امر محال ہے چند مسلمان تو تعاون کے لئے مل سکتے ہیں مگر قوموں کے درمیان چھوت نے ایسا پاٹ ڈال رکھا ہے جس کا پر کرنا آسان نہیں"۔ہندو تاریخ اور انسانیت کے سامنے ملزم کی حیثیت سے کھڑے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے ہی ملکی بھائیوں کے گلے کاٹے ہیں۔کسی کتے یا چلپاسہ کا خراب کیا ہوا پانی اتنا اپو تر نہیں ہو تا جتنا کہ ایک مسلمان یا شودر کا چھوا ہوا پانی۔میں یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ بعض ہندو اچھوت ادھار کی طرف توجہ کر رہے ہیں۔مگر مسلمانوں کے لئے کچھ نہیں کیا جاتا۔اس اچھوت ادھار کی تحریک کی وجہ صرف یہ ہے کہ مہاسبھائی لیڈر صرف یہ چاہتے ہیں کہ آئینی جنگ لڑنے کے لئے تعداد کا غلبہ حاصل ہونا چاہئے اور اگر ضرورت محسوس ہو تو ان اچھوتوں کو مسلمانوں کے خلاف صف آرا کیا جاسکے"۔" ایک مسلمان کے لئے ہندو سوسائٹی کا ماحول کتنا تنگ ہے؟ کسی ہندو کو اس کا خیال تک بھی نہیں آسکتا۔جب تک ہم چھوت چھات کے دیو کو چکنا چور نہیں کر دیتے اس وقت تک ہندوستان جو جنت ارضی ہے فرقہ وارانہ کشمکش کی وجہ سے جہنم بنارہے گا۔ہمیں منافقانہ باتیں چھوڑ دینی چاہئیں اور صاف صاف یہ اعتراف کرنا چاہئے کہ جب تک چھوت چھات باقی ہے ہندوؤں اور مسلمانوں میں کوئی مجلسی رابطہ پیدا نہیں ہو سکتا۔میں جانتا ہوں کہ مسلمان کو دھو کہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور صرف شودروں کا ادھار کر کے ہندوستان پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے "۔"میرے ایک احراری دوست مولانا عبد القیوم کا نپوری نے جو میرے ساتھ راولپنڈی جیل میں