تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 296 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 296

- جلده ۳۸۳ صاحب کے ساتھ کفارہ اور موجودہ انجیل الہامی کتاب ہے یا قرآن مجید " پر مناظرہ ہوا۔پادری صاحب قاضی صاحب کے مطالبات سے عاجز آگئے تو مناظرہ درمیان ہی میں چھوڑ کر احمدیوں اور غیر احمدیوں میں پھوٹ ڈالنے کے لئے حضرت مسیح موعود کی صداقت کے دلائل طلب کرنے لگے۔محترم قاضی صاحب نے بائبل کی رو سے حضور کی صداقت ایسے موثر پیرایہ میں واضح کی کہ پادری صاحب کو لا جواب ہونا پڑا۔مناظرہ کلاسوالہ (ضلع سیالکوٹ) ۲۷/ مارچ ۱۹۳۴ء کو مہاشہ محمد عمر صاحب فاضل نے آریہ سماج کے پنڈال میں پنڈت شانتی پر کاش سے " قرآن شریف الہامی کتاب ہے " کے موضوع پر مناظرہ کیا۔کئی غیر احمدیوں اور سناتی ہندوؤں نے صاف تسلیم کیا کہ آریہ پنڈت صاحب احمدیوں کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دے سکے۔مناظرہ لائل پور حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی نے ۱۴/ اپریل ۱۹۳۴ء کو خواجہ غلام حسن صاحب وکیل کے مکان پر ایک غیر احمدی مولوی صاحب سے تین گھنٹے مناظرہ کیا۔جس کا تعلیم یافتہ طبقہ پر اچھا اثر ہوا۔۶۵۷ مناظرہ حافظ آباد نمبرا ( ضلع گوجرانوالہ) مولانا شیخ مبارک احمد صاحب نے ۱۵ / اپریل ۱۹۳۴ء کو ۲ بجے دو پسر اہلحدیث مناظر مولوی نور حسین صاحب گر جاکھی سے اور رات کو حنفی جماعت کے نمائندہ چوہدری محمد اکبر صاحب سے مناظرہ کیا۔دونوں مناظروں سے سنجیدہ طبقہ بہت متاثر ہوا۔مناظرہ دھاریوال نمبر ۱: ۲۱- ۲۲/ اپریل ۱۹۳۴ء کو دھاریوال میں علامہ مولانا جلال الدین صاحب شمس اور پادری میلا رام صاحب کے درمیان چار مناظرے ہوئے۔جماعت احمدیہ کے مبلغ کی کامیاب بحث کا غیر احمدیوں نے بھی اقرار کیا - 1 مناظرہ پونچھ (مئی ۱۹۳۴ء میں مورخہ ۲۴ بیساکھ) مولوی محمد حسین صاحب مبلغ سلسلہ احمدیہ نے مولوی احمد الدین صاحب لکھڑوی مبلغ اہلحدیث سے مناظرہ کیا۔دوران مناظرہ " پیشگوئی محمدی بیگم اور اشتہار " آخری فیصلہ " خاص طور پر زیر بحث آئے۔جن کا احمدی مناظر نے ایسا مسکت جواب دیا کہ ان کی آخری تقریر سننے سے پہلے ہی صد ر اہلحدیث کو جلسہ برخاست کرنا پڑا۔مناظرہ ڈیرہ غازی خان: ۲۳ / مئی ۱۹۳۴ء کو احمدیوں اور اہلحدیث میں مناظرہ ہوا۔احمدی عالم ابو البشارت مولانا عبد الغفور صاحب مرحوم نے صداقت انبیاء کے بارہ دلائل قرآن کریم سے اور ایک حدیث بخاری شریف سے پیش کئے۔مگر مناظر اہلحدیث مولوی عبد العزیز صاحب ملتانی نے اپنی تقریروں میں اس درجہ استہزاء تمسخر اور فحش کلامی شروع کردی که صد ر اہلحدیث رحیم بخش صاحب