تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 294 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 294

تاریخ احمدیت جلد FA۔مناظر کی تقریریں صاف طور پر ظاہر کر رہی تھیں کہ اس کا علم بہت وسیع اور گہرا ہے اس کے مقابل میں ہمارے علماء کی تحقیق افسوسناک حد تک کم تھی۔ایک اور اخبار نے لکھا ہم احمدی نوجوان کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔اس کی طرز بحث اور تائید احمدیت کا طریق پبلک کو حیرت میں ڈال رہا تھا اور اس کے مذہبی معلومات کی وسعت ظاہر کر رہی تھی کہ وہ کوئی معمولی عالم نہیں - 1 نئی مطبوعات جماعت احمدیہ کی طرف سے ۱۹۳۴ء میں جو لٹر پچر شائع ہوا۔اس میں سے مندرجہ ذیل کتب و رسائل قابل ذکر ہیں۔-Y " - حیات احمد جلد دوم نمبر ۱۲ حضرت عرفانی کبیر کی تالیف) (۲) امتحان پاس کرنے کے گر “۔(از حضرت قمر الا نبیاء صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب) چشمه عرفان " سید حبیب صاحب ایڈیٹر اخبار سیاست لاہور نے ۲۱ / اپریل ۱۹۳۳ء سے " تحریک قادیان" کے عنوان سے ایک طویل سلسلہ مضمون جاری کیا تھا۔جس پر مدلل و مسکت تبصره مولوی علی محمد صاحب اجمیری اور مولوی محمد یعقوب صاحب طاہر کے قلم سے چشمہ عرفان " کی صورت میں شائع کیا گیا۔"ہمارا مذ ہب " حیدر آباد دکن کے پروفیسر صلاح الدین محمد الیاس صاحب برنی ایم۔اے ایل ایل بی علیگ نے ایک کتاب " قادیانی مذہب " لکھی تھی۔جس کا جواب مولوی علی محمد صاحب اجمیری نے تیار کیا۔جو ”ہمارا مذہب " کے نام سے شائع کر دیا گیا۔تصدیق احمدیت " یہ بھی پروفیسر برنی صاحب کی کتاب کا مختصر جواب ہے۔جو سید بشارت احمد صاحب جنرل سیکرٹری حیدر آباد دکن کی طرف سے شائع ہوا۔” تصدیق احمدیت " کے بعد آپ نے بشارت احمد" کے نام سے برنی صاحب کی کتاب کے جواب میں نہایت مفصل اور مدلل کتاب شائع کی جو بہت مقبول ہوئی۔" عروج احمدیت " (ابو البشارت مولانا عبد الغفور صاحب فاضل کی ایمان افروز تقریر بر موقعہ جلسه سالانه ۱۹۳۳ء) اندرون ملک کے مشہور مناظرے مناظرہ لاہور : ۱۹۳۴ء کا پہلا مباحثہ یکم جنوری کو لاہور میں ہوا جس میں میاں عبداللہ صاحب معمار سے مولوی محمد سلیم صاحب فاضل کی اور مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری سے ملک عبدالرحمن صاحب خادم کی بحث ہوئی۔محترم خادم صاحب نے مولوی ثناء اللہ صاحب کے ساتھ آخری فیصلہ کی تشریح جب اخبار اہلحدیث ۲۶/ اپریل ۱۹۰۷ ء سے پیش کی تو حاضرین پر سناٹا چھا گیا