تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 292 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 292

تاریخ احمدیت جلد ۶ کے حالات جمع کئے۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کی تصانیف کے لئے مواد اکٹھا کرنے میں بھی بہت محنت کی جیسا کہ حضرت عرفانی صاحب نے اپنی کتاب ”حیات حسن " صفحہ ۲۱۹ پر ذکر فرمایا ہے اس کے علاوہ مولوی صاحب موصوف نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے ”خطبات جمعہ و عیدین " کی فہرست بھی شائع کی۔غرضکہ آپ آخر دم تک سلسلہ کی آنریری خدمات بجالاتے رہے ۱۹۷۵ء میں آپ کا انتقال ہوا۔مارچ ۱۹۳۴ء میں چوہدری علی بخش صاحب رئیس چوہدری علی بخش صاحب کا انتقال بھینی پسوال جو علاقہ بیٹ میں سلسلہ کے ایک پر جوش فدائی اور شیدائی تھے وفات پاگئے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے اپنی طرف سے مولانا محمد ابراہیم صاحب بقا پوری اور ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ نے مولانا حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی کو ان کے پسماندگان سے اظہار افسوس کے لئے بھیجا۔سناتن دھرم سبھا فیروز پور شهر ۳۱/ مارچ ۱۹۳۴ء کو فیروز پور شہر میں سناتن دھرم سبھا منعقد ہوئی۔جس میں نمائندہ جماعت احمدیہ کی حیثیت سے مولوی محمد سلیم صاحب فاضل نے بھی شرکت فرمائی جہاں دوسرے مقررین کی تقریروں پر بہت شور و شر ہو تا رہا۔وہاں آپ کی تقریر آخر وقت تک خاص دلچپسی اور دلجمعی سے سنی گئی - 1 A جماعت احمدیہ نے اس سال ملک کی ایک بھاری یونیورسٹی کمیشن کے لئے میمورنڈم علمی خدمت یہ سرانجام دی کہ اس نے یونیورسٹی کمیشن کے سامنے فلسکیپ کاغذ کے انتالیس صفحات پر مشتمل ایک مفید میمورنڈم پیش کیا۔جس میں پنجاب یونیورسٹی کی اصلاح اور ترقی کے لئے بیش قیمت مشورے اور تجاویز تھیں۔۲۵ اگست ۱۹۳۴ء کو سیدنا حضرت دی ”سٹار ہوزری در کس قادیان کا افتتاح خلیفتہ المسیح الثانی نے ”دی سٹار ہوزری ور کس لمیٹڈ قادیان" کے کارخانہ کا افتتاح فرمایا۔یہ پہلا کارخانہ تھا جو قادیان میں قائم ہوا۔اور اس نے بہت جلد شہرت حاصل کرلی۔ابتداء میں اس کار خانہ کے ڈائریکٹر مندرجہ ذیل اصحاب منتخب ہوئے۔(۱) حضرت سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب تاجر سکندر آباد (۲) چودھری ظفر اللہ خاں صاحب بار ایٹ لاء ایم ایل سی لاہور (۳) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے قادیان (۴) جناب شیخ محمد صدیق صاحب تاجر اوکاڑہ (۵) حضرت مولوی عبد المغنی خان صاحب قادیان (۶) حضرت مولوی "