تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 290
تاریخ احمدیت جلد ۲ ہی کوئی حکومت ہے اور نہ ہی کوئی سرمایہ دار طبقہ۔ان کی پشت پر صرف ان کی جماعت ہے جو انہیں معمولی تنخواہیں دیتی ہے اور ایک محدود سرمایہ سے ان کی تبلیغی سرگرمیوں کو آگے بڑھاتی ہے۔ان حالات میں احمدی مبلغین کا عیسائی مبلغین سے مقابلہ کرنا اور اس مقابلہ میں ان سے بازی لے جانا یقیناً خراج تحسین کا مستحق ہے اور ہمارے مبلغین حضرات کے لئے تازیانہ عبرت ہے۔جن کو افریقہ میں ایک سرمایہ دار طبقہ کی سر پرستی حاصل ہے اور تبلیغ دین کے سلسلہ میں انہیں ہر طرح کی سہولتیں میسر ہیں۔کاش ہمارے مبلغین حضرات بھی اپنے میں مشنری سپرٹ پیدا کرتے۔یعنی آرام و آسائش کی زندگی کو خیر باد کہتے اور محنت و مشقت کو اپنا نصب العین بناتے تو آج ان کا ذکر بھی تبلیغی مشن کے سلسلہ میں سر فہرست ہو تا " - Bad فیلڈ مارشل محمد ایوب خاں صدر پاکستان نے اسلامک اکیڈیمی ڈھاکہ کی ایک تقریب میں کہا۔" آپ کے سامنے افریقہ میں رونما ہونے والا غیر معمولی انقلاب ہے۔جہاں مسلمان مبلغوں کا ایک قلیل گروہ اپنے نہایت محدود وسائل کے ساتھ وہاں کے لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام کر رہا ہے۔مذہب اسلام میں بنیادی کشش یہ ہے کہ یہ رنگ و نسل کے امتیاز کو تسلیم نہیں کرتا" [er]