تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 282 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 282

تاریخ احمد بیست جلد ه آپ ۳۰ اپریل ۱۹۷۲ء کو نیروبی سے کراچی کے لئے روانہ ہوئے۔روانگی سے پہلے شیخ صاحب نے کینیا مشن کا چارج مکرم مولوی نور الحق صاحب انور کو دیا۔شیخ مبارک احمد صاحب ۷ / مئی ۱۹۷۲ء کو مرکز میں تشریف لے آئے اور ساتھ ہی رئیس التبلیغ کا عہدہ بھی ختم کر دیا گیا۔دسمبر ۱۹۶۴ء میں مولوی نور الحق صاحب انور واپس آگئے اور صوفی محمد اسحق صاحب اس وقت سے مشن کے انچارج ہیں۔اس وقت کینیا کے تین اہم تبلیغی مراکز ہیں (۱) ممباسہ (۲) کسموں (۳) نیروبی (امیر جماعت اور مبلغ انچارج نیروبی میں ہی رہتے ہیں) یوگنڈا : نئے طریق عمل کے مطابق یکم مئی ۱۹۶۱ء سے مولوی عبد الکریم صاحب شرما اس ملک کے امیر اور یوگنڈا احمد یہ مشن کے انچارج مقرر کئے گئے۔جو اب تک مصروف عمل ہیں۔اس مشن کے اہم مراکز یہ ہیں۔(۱) جنجه (۲) کمپالہ (۳) مساکا (۴) لیرا- جدید نظام عمل کے تحت اشاعت احمدیت کے سلسلہ میں مبلغین نے جو سنہری خدمات انجام دیں وہ [17] ترتیب واقعات کے لحاظ سے اپنے مقام پر آئیں گی۔انشاء اللہ۔افریقن معلمین مشرقی افریقہ میں تبلیغ اسلام کے کام میں افریقن احمدی معلمین نے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔مشہور اور مخلص معلمین کے نام یہ ہیں۔كينيا : على كئوس - معلم علی - معلم نعمان - معلم حمیدی - معلم بشیر اوینڈو۔حسن وڈینیں- اسمعیل حسیئیں۔رجب اکیلو - نذیر احمد ابوایا۔فضل احمد اوڈیرا - صادق امیا سو - احمد امبو کا۔یوگنڈا: حاجی ابراہیم سیمفوما- حاجی معلم زیدی - حاجی ایوب- حاجی جمادا - شیخ شعبانی کرونڈے۔سلیمان مٹرو ممبا۔معلم علی- لیکسانجا۔شیخ عبد القادر بگوہ۔علی گئی رے۔معلم ذکر یا کزیو بلوڈے۔معلم محمد بوزا - احمد مٹور و مسعودی مولود معلم نمیسی جمعہ - ہارون مٹورو۔موسیٰ سمپا- معلم حسانی - معلم محمود تنزانیہ : معلم عمر عبد الله - معلم رشیدی صالح - معلم سعیدی علی - عبده عمران - معلم شعبان سیف شیخ یوسف دنیا۔معلم محمود عبد اللہ صاحب - معلم داؤد علی صاحب - شیخ محاز مشاؤ جی - شیخ احمد مٹاک - شیخ صالح مبروک - معلم احمد سانسہ - معلم عثمان کا مبا الایا ( مرحوم) معلم مسعودی مسکارا۔معلم موسیٰ برا کا۔معلم حمیدی بیانا۔شیخ احمد او کاش - شیخ رشیدی مسبه - چیف محمد کلوفیا۔اسلامی لٹریچر کی اشاعت مشرقی افریقہ کے احمدی مجاہدین نے آج تک جو اسلامی لٹریچر شائع ہے۔کیا ہے وہ بہت وسیع ہے جس کے اہم حصہ کی تفصیل حسب ذیل