تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 280
تاریخ احمد بیسته ، جلد 4 مسلمان عام مصروفیات سختی سے روک دیتے ہیں۔نہایت کھلا اور یاد رکھنے کے قابل چیلنج کینیا میں دیا گیا۔کینیا میں ایسٹ افریقہ احمدیہ مسلم مشن کے سربراہ مولانا شیخ مبارک احمد نے ایسا زبردست چیلنج دیا جو کہ نبی ایلیا (الیاس) کے اس چیلنج کی یاد دلاتا ہے جو اس نے کوہ کرمل پر مل کے پادریوں کو دیا تھا۔(۱۔سلاطین باب ۱۸ آیت ۲۰-۴۰) اپنے خط میں مسلم لیڈر نے گراہم کے سامنے یہ تجویز رکھی کہ تمھیں مریض لئے جائیں۔جن میں سے دس یورپین ہوں، دس ایشین اور دس افریقن - ان مریضوں کے بارہ کینیا کے ڈائریکٹر آف میڈیکل سروسز کی تصدیق ہو یہ سب طبی لحاظ سے لاعلاج ہیں۔یہ مریض بذریعہ قرعہ اندازی مسلم لیڈر اور گراہم میں برابر تقسیم کر دئے جائیں۔پھر ہر دو اپنے اپنے چند ساتھیوں سمیت اپنے حصے کے مریضوں کی شفایابی کے لئے خدا سے دعا کریں۔تاکہ فیصلہ ہو کہ خدا کا فضل اور رحم کس کے ساتھ ہے اور کون اس سے محروم ہے۔احمد (شیخ مبارک احمد) نے کہا کہ اگر گراہم نے یہ تجویز قبول نہ کی تو دنیا پر ثابت ہو جائے گا کہ صرف اسلام ہی وہ دین ہے جو بندے کا خدا سے تعلق قائم کرا سکتا ہے۔امریکہ کے Pentecost کے ایک گروہ نے گراہم کو تار دی کہ چیلنج قبول کر لو۔ایلیاء (الیاس) کا خدا اب بھی زندہ ہے "۔مگر گراہم نے نہ تو چیلنج قبول کیا اور نہ ہی پریس کے لئے کوئی تبصرہ " کیا۔مشهور امریکی اخبار لائف (LIFE) اور نیوز دیک(NEWS WEEK) کےخصوصی نامہ نگار اور کئی درجن کتابوں کے مولف مارشل فریڈی (MARSHALL FRAD) ) لکھتے ہیں۔: was persistently Beside these occasional disarrayings, Graham also challenged by Islamic evangelists to healing duels one proposal being to divide equally between them thirty hospital patients pronounced incurable for a grand public face-off between Christ and Allah Roy Gustafson, who had accompanied Graham there, remembers, "Boy, those phones started ringing, press people and all sorts, wanting to know what Billy was going to do But Graham, beginning to feel somewhat harried, would merely snap to all inquiries, No comment No comment: Finally, says Gustafson, We started getting all these wires and letters from people back in the States particularly the Pentecostal floks telling us Go on Accept the challenge! Show them that the God of Elijah still lives, But Billy just kept quoting from Jesus, parable, If they hear not Moses and the prophets, neither will they be persuaded, though one rose from the dead (P330) Billy Graham P۔330 By Marshall Frady published by Little۔Brown and Company Boston / Toronto) ' (ترجمہ) گراہم کو پے در پے مسلمان مشنریوں کی طرف سے شفا بخشتے کے مقابلے کا چیلنج بھی دیا گیا۔ایک تجویز یہ پیش کی گئی کہ تمہیں ایسے مریض جو ہسپتال کی طرف سے لاعلاج قرار دئے گئے ہوں