تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 226 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 226

تاریخ احمد حضرت میر مهدی حسین صاحب سیدنا حضرت مسیح موعود کے صحابی حضرت میر مهدی حسین صاحب ۲۹/ اکتوبر ۱۹۳۴ء کو کا سفر ایران اور حضرت امیر آنریری مبلغ کی حیثیت سے ایران تشریف لے المومنین کی زریں ہدایات گئے اس موقعہ پر حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی نے اپنے قلم سے انہیں ย مندرجہ ذیل ہدایات لکھ کر عطا فرما ئیں۔جو ہر مبلغ اسلام کے لئے شمع ہدایت ہیں۔«فکر می سید مهدی حسین صاحب السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ نے ایران جانے کا ارادہ کیا ہے اللہ تعالی اس ارادہ کو پورا فرما کر اس کے نیک نتائج پیدا کرے۔اس موقعہ پر میں چند امور کی طرف آپ کو توجہ دلاتا ہوں۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت پائی ہے اور اس لئے آپ اچھی طرح واقف ہیں کہ ہمارے کام خد اتعالیٰ کے فضل سے ہیں اور صرف اس کی مدد ہمارے کام بن سکتی ہے۔پس تبلیغ سے زیادہ ہمار ا ز در دعاؤں پر ہونا چاہئے۔۲ بهترین تبلیغ اچھا نمونہ ہے جب خدا تعالیٰ کسی سے کام لینا چاہتا ہے تو اس کے عمل میں برکت دیتا ہے اور لوگ اس کے نور سے خود بخود مرعوب ہونے لگتے ہیں۔تبلیغ میں ہمیشہ نرمی اور استقلال کو مد نظر رکھنا چاہئے۔ایک طرف تو دوسروں کے احساسات کا پورا پاس ہو ان کی محبت ہر لفظ سے ظاہر ہوتی ہو۔لیکن دوسری طرف سچائی کے بیان کرنے میں بالکل بے خوفی کا اظہار ہو۔حضرت مسیح ناصری نے ایک بہت اچھی نصیحت فرمائی ہے کہ جس جگہ کجی دیکھو اس قصبہ کی خاک تک جھاڑ کر چلے جاؤ۔بعض لوگ حق کو قبول کرنے میں سابق ہوتے ہیں۔ہمیشہ ایسے آدمیوں کی تلاش میں رہنا چاہئے اور ضدی لوگوں کو بعد میں آنے والوں کے لئے چھوڑ دینا چاہئیے۔جماعت آبادان اور دوسری جماعتوں سے وقتاً فوقتا مشورہ لیتے رہا کریں کہ مشورہ کے کام میں برکت ہوتی ہے۔اپنے حالات سے ہر مرحلہ پر اطلاع دیتے رہیں کہ اس طرح دعا کی بھی تحریک ہوتی ہے اور دل کو بھی تسلی رہتی ہے۔جب کوئی دوست باہر جاتا ہے تو ہزاروں مخلصوں کے دل اس کی فکر میں اندر ہی اندر گھلے جاتے ہیں۔بچے مومن ایک دوسرے کے اعضاء ہوتے ہیں اور جب کوئی