تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 185 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 185

تاریخ احمدیت جلد ۲ ۱۸۵ چنانچه ۴/ اگست ۱۹۳۴ء کو آپ کی برات مالیر کوٹلہ گئی۔جو حضرت ام المومنین حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب۔حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب حضرت سیدہ ام ناصر (حرم اول حضرت خلیفہ المسیح الثانی) حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب اور صاحبزادہ مرزا منصور احمد مشتمل تھی۔اگلے روز ۵ / اگست ۱۹۳۴ء کو سید نا حضرت امیر المومنین خود بھی کار میں مالیر صاحب پر کو ٹلہ تشریف لے گئے۔یه برات اسی روز ۳ بجے بعد دو پر لدھیانہ پہنچی جہاں احباب نے استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔پونے پانچ گاڑی مالیر کوٹلہ روانہ ہوئی۔Bal اور ایک روزہ قیام کے بعد ۶ / اگست کو بارہ بجے کی گاڑی میں بروز دو شنبہ واپس قادیان پہنچی۔حضور انور جو رخصتانہ کے مبارک موقع میں شمولیت کے لئے مالیر کوٹلہ تشریف لے گئے تھے اسی روز گیارہ بجے کے قریب دار الامان میں رونق افروز ہوئے اور تھوڑی دیر کے بعد اسٹیشن پر تشریف لے گئے جہاں بہت بڑا ہجوم برات کے پر خلوص خیر مقدم کے لئے موجود تھا مسجد مبارک سے لے کر قادیان کے اسٹیشن تک دو رویہ رنگ دار جھنڈیاں لہرا رہی تھیں کئی جگہ اعزازی دروازے نصب تھے اور مختلف مقامات پر موزوں اشعار اور دعائیہ کلمات کے قطعات آویزاں تھے۔گاڑی کی آمد سے قبل اسٹیشن پر مردوں، عورتوں اور بچوں کا جم غفیر جمع ہو گیا۔جس پر نظر ڈالنے سے ہر طرف خوشی و مسرت کا سماں نظر آتا تھا جب گاڑی پلیٹ فارم پر پہنچی تو مجمع نے نعرہ ہائے تکبیر غلام احمد کی ہے۔حضرت خلیفتہ اصحیح زنده باد مرزا ناصر احمد زنده باد اهلا و سهلا و مرحبا کے نعروں سے جذبات مسرت کا اظہار کیا۔حضرت امیر المومنین نے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو گاڑی سے اترتے ہی مبارک باد دی اور پھولوں کا ہار پہنایا۔حضور کے گلے میں بھی پھولوں کے ہار ڈالے گئے اور مبارکبادیں عرض کی گئیں۔اس کے بعد حضرت خلیفتہ المسیح الثانی معزز براتی اور دولہا دلہن مینوں موٹروں میں سوار ہوئے۔موٹریں شاندار جلوس میں آہستہ آہستہ روانہ ہو ئیں۔اہل جلوس خوش الحانی کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وہ دعائیہ اشعار پڑھتے رہے جو آپ نے اپنی ذریت طیبہ سے متعلق فرمائے تھے۔جلوس جب احمد یہ چوک تک پہنچا تو حضرت اقدس نے مسجد مبارک میں کھڑے ہو کر دعا کی جس میں تمام مجمع شریک ہوا۔اگست ۱۹۳۴ء کو بعد نماز مغرب حضرت خلیفتہ المسیح کی طرف سے "دار الحمد" میں نہایت وسیع پیمانہ پر دعوت ولیمہ دی گئی جس میں قادیان میں مقیم صحابہ حضرت مسیح موعود - کارکنان صدر