تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 119 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 119

تاریخ احمدیت۔جلد ۶ 119 مذہب میں خوبیاں موجود ہیں وہ صداقت کا جھنڈا کھڑا رکھنے کے لئے ایک بہت بڑی خدمت کرتی ہے اور اس وجہ سے ورلڈ فیلوشپ آف فیمس میرے نزدیک دنیا کی ایک اہم ترین خدمت کر رہی ہے اور ضرورت ہے کہ اس کی کوششوں کو دنیا کے ہر حصہ میں وسیع کیا جائے۔میں امام جماعت احمد یہ ہونے کی حیثیت میں انہیں اس کام کے لئے ہر ممکن امداد دینے کا وعدہ کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ اس وقت خدا تعالیٰ کا ارادہ بھی ان کی کوششوں کی تائید میں ہے آسمان کے فرشتے صلح کی قرناء پھونک رہے ہیں۔جو آج اس آواز کو نہیں سنتا وہ کل سنے گا۔اور جو کل نہیں سنتادہ پرسوں سنے گا مگر سنے گا ضرور۔پس مبارک ہیں وہ جو پہلی ہی آواز پر جنگی ہتھیار زمین میں دفن کر دیتے ہیں اور صلح کا ہاتھ اپنے بھائیوں کی طرف بڑھاتے ہیں۔کیونکہ انہی کے ہاتھ پر خدا کا ہاتھ ہو گا اور وہی آسمانی بادشاہت کے وارث ہوں گا "۔صوفی مطیع الرحمن صاحب بنگالی مرحوم نے حضور کے نمائندہ کی حیثیت سے یہ پیغام سنایا۔جس سے سامعین بہت متاثر ہوئے کئی لوگوں نے بر ملا تسلیم کیا کہ یہ سب سے اعلیٰ مضمون ہے۔علاوہ ازیں بشپ فرانس میکونل صدر کا نفرنس نے حضور کی خدمت میں شکریہ کا خط لکھا کہ ” آپ کا پیغام جو بحری تار کے ذریعہ موصول ہوا۔عظیم الشان اجتماع میں ۲۷/ اگست بروز اتوار بعد دو پر جلسہ کے افتتاح کے موقعہ پر جو کہ ہمارے جلسہ کے انتہائی عروج کا وقت تھا پڑھا گیا۔تمام سامعین نے آپ کے پاک اور پاکیزگی بخشنے والے الفاظ کو نہایت پسند کیا۔( ترجمہ ) ۲۹/ اگست ۱۹۳۳ء سے ۱۷ ستمبر چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کا پہلا سفر امریکہ ۱۹۳۳ء تک کے ایام احمدیہ مسلم مشن امریکہ کی تاریخ میں ہمیشہ یادگار رہیں گے کیونکہ ان ایام میں چودھری ظفر اللہ خان صاحب پہلی بار لندن سے امریکہ تشریف لے گئے۔آپ کا یہ مبارک سفر بظا ہر سیاسی نوعیت کا تھا۔مگر اس کے دوران آپ نے شکاگو میں خدمت دین کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔چنانچہ آپ نے تین پبلک کا جلسوں کو خطاب فرمایا۔اتحاد مذاہب عالم کے جلسہ میں بھی اسلام پر لیکچر دیا۔دو نقار بر شکاگو مشن میں کیں۔ان با قاعدہ تقریروں کے علاوہ شبانہ رو زملاقاتوں میں آپ اسلام سے دلچپسی رکھنے والوں کو پیغام ہدایت دیتے رہے اور ہفتہ بھر تبلیغ اسلام کا غلغلہ رہا جن لوگوں کو چوہدری صاحب کی پر معارف تقاریر سننے یا ملاقات کرنے کا موقعہ ملا۔وہ دل و جان سے آپ کے والہ وشیدا اور آپ کے اخلاق فاضلہ تبحر علمی اور روحانی جاذبیت سے سچ سچ مسحور ہو گئے۔چودھری صاحب کے اس پہلے سفر امریکہ کا ایک بھاری فائدہ یہ بھی ہوا کہ ان کی ملاقات سے