تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 59 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 59

55 خلافت ثانیہ کا پندرھواں سال چنانچہ حضور نے اس ضرورت کے پیش نظر صد را انجمن احمدیہ کے نئے مالی سال کے شروع ہونے پر احباب جماعت کے نام چندہ خاص کی دوسری تحریک فرمائی۔یہ اپیل ۱۷ / جولائی ۱۹۲۸ء کے اخبار الفضل میں شائع ہوئی اور اس کا عنوان تھا۔”اے عباد اللہ میری طرف آؤ"۔چنانچہ حضور نے اعلان فرمایا کہ: اس سال بھی حسب معمول تمام دوست اپنی آمد میں سے ایک معین رقم چندہ خاص میں ادا کریں۔اور چاہیئے کہ وہ رقم ستمبر کے آخر تک پوری کی پوری وصول ہو جائے۔اور یہ بھی کوشش رہے کہ اس کا اثر چندہ عام پر ہر گز نہ پڑے۔بلکہ چندہ عام پچھلے سال سے بھی زیادہ ہو۔کیونکہ مومن کا قدم ہر سال آگے ہی آگے پڑتا ہے اور وہ ایک جگہ پر ٹھہر نا پسند نہیں کرتا"۔اپنے اعلان کے آخر میں حضور نے جماعت کے دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : ”اے میرے پیارے دوستو! میں کس طرح آپ لوگوں کو یقین دلاؤں کہ خداتعالی دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کرنے والا ہے۔پس پہلے سے تیار ہو جاؤ تا موقعہ ہاتھ سے کھو نہ بیٹھو۔یاد رکھو۔کہ خدا تعالیٰ کے کام اچانک ہوا کرتے ہیں اور جس طرح اس کے عذاب یکدم آتے ہیں اس کے فضل بھی یکدم آتے ہیں۔پس بیدار ہو جاؤ اور آنکھیں کھول کر اس کے افعال کی طرف نگاہ رکھو کہ اس کا غیب غیر معمولی امور کو پوشیدہ کئے ہوئے ہے جو ظاہر ہو کر رہیں گے اور دنیا ان کو چھپانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکے گی آپ لوگ اس کے فضل کے وارث ہو کر رہیں گے خواہ دنیا اسے پسند کرے یا نہ کرے"۔پھر فرمایا : ” میں اس امر کی طرف بھی آپ کی توجہ پھرانی چاہتا ہوں کہ اس سال بعض اضلاع میں گیہوں کی فصل خراب ہو گئی ہے اور اس کا اثر چندوں پر پڑتا بعید نہیں۔پس چاہیئے کہ احباب اس امر کا بھی خیال رکھیں اور اس کو پورا کرنے کی بھی کوشش کریں۔اور ان اضلاع کے دوستوں کو بھی جہاں نقصان ہوا ہے میں کہتا ہوں کہ لا تخش عن ذى العرش افلا سا خدا تعالیٰ سے کمی کا خوف نہ کرو اور اس کے دین کی راہ میں قربانی سے نہ گھبراؤ کہ خدا تعالیٰ اس کا بدلہ آپ کو آئندہ موسم میں دے دے گا۔اور آپ کی ترقی کے بیسیوں سامان پیدا کر دے گا"۔خلیفہ وقت کے اس ارشاد پر مخلصین نے لبیک کہا اور کئی جماعتوں نے اپنے وعدے پورے کر دیئے ۱۵۹ te ۱۵۸